menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Outliers

23 0
19.09.2026

ملیکلم گلیڈویل Malcolm Gladwell کو پڑھنے کا مشورہ تو تین سال پہلے ہی استاد محترم ملک آفتاب احمد اعوان صاحب نے دیا تھا۔ مگر اپنی روایتی سستی کے باعث عمل کافی دیر سے کیا۔ Outliers ایک بہت عمدہ کتاب ہے۔ ہمارے ہاں بالعموم کامیابی کے تجزیہ کو بہت آسان لیا جاتا ہے مگر حقیقت میں کامیابی کے عوامل جن پر ہمارے ہاں ذکر کیا جاتا ہے کامیابی اور اس کے عوامل اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں۔

گلیڈویل (Gladwell) نے اس کتاب میں کئی لوگ جو کہ بہت کامیاب ہوئے یا ناکام ہوئے ان پر غیر روایتی انداز میں تجزیہ کیا ہے۔

ہمارے ہاں کامیابی کے جو دو اہم tool سمجھے جاتے ہیں وہ talent اور ذہانت کا ہونا ہے جبکہ Gladwell کے مطابق مواقع (Opportunity) اور وراثت (Legacy) زیادہ اہم ہوتی ہے جو انسان کو کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔

کتاب کے آغاز میں Gladwell نے Pennsylvania کے ایک قصبے کا ذکر کیا جہاں پر رہنے والے لوگوں میں 65 سال کی عمر سے پہلے تک دل کا مرض نہیں پایا جاتا، اس پر روایتی انداز میں تجزیہ جائے تو ہم کہیں گے یہ لوگ اپنی خوراک کے حوالے سے محتاط رہتے ہوں گے اور ورزش ان کے معمول کا حصہ ہوگی۔ مگر دلچسپ بات یہ کہ اس قصبے کے آس پاس کے جو قصبے تھے وہاں کے کھانے پینے اور رہنے سہنے میں کوئی فرق نہیں تھا۔ جب گہرائی میں جا کر دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ اس قصبے کا سماجی ماحول بنیادی وجہ تھی جو کہ انتہائی دوستانہ تھا۔ وہاں پر رہنے والے لوگوں کے درمیان محبت و دوستی تھی۔ وہاں بیس سے زائد تنظیمیں کام کر رہی تھیں جو وہاں پر کسی قسم کے تنازعات کو جنم نہیں لینے دیتی تھیں بالخصوص طبقاتی تقسیم کے حوالے سے وہ حساس تھیں۔ یہ وہ بنیادی عوامل تھے جس کی وجہ سے اس قصبے میں رہنے والے باقی قصبوں کی بنسبت خوش تھے اور دل کے مریض نہیں بنتے تھے۔

یہ ایک مثال ہے جو کہ Gladwell کی اس کتاب میں ہے اور اس کے ساتھ کئی اور مثالیں دے کر ان عوامل پر کو ڈسکس کیا ہے جو کہ اس کامیابی کے نیچے چھپے ہوئے ہوتے ہیں۔

اس میں ایک دلچسپ وجہ پیدائش ہے، کئی لوگ پیدا ہی ایسے آئیڈیل وقت پر ہیں کہ جو ان کو سپورٹ کرتا ہے۔ امریکہ کے........

© Daily Urdu