menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sada Ke Qehat Pare Ga To Hum He Bolenge

11 0
yesterday

صدا کا قحط پڑے گا تو ہم ہی بولیں گے

الیکشن کمپین میں احسن اقبال صاحب کی تقریر کا ایک کلپ سن کر میں حیران و ششد ہوں کہ قبلہ کو ہوکیا گیا ہے؟

فرماتے ہیں کہ کرین پارٹی والے دوسری مذہبی جماعت سے ذرا یا رسول اللہ ﷺ کا نعرہ تو لگوا کر دکھائیں۔۔

مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ قبلہ کیسے اتنے بدل گئے ہیں، اتنی غیر ذمہ دارانہ اور فرقہ وارانہ سوچ اتنے بڑے، قابل اور صاحب علم شخص میں آ کہاں سے گئی؟

اگر ایک دوسرے سے مذہبی اختلاف رکھنے کے باوجود مذہبی لوگ ایک ساتھ کھڑے ہوکر کام کررہے ہیں تو اس پر تو خوش ہونا چاہئے۔۔ مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو ختم کرنے کے لیے ریاست نے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا ہے۔۔ صرف اس لیے کہ کوئی آپ کی سیاست کے لیے مفید ثابت نہیں ہورہا تو آپ انہیں ان کے درمیان عقیدے کے اختلاف کو ہوا دینے کی کوشش کریں گے مجھے اس بات کی احسن اقبال صاحب سے قطعا توقع نہیں تھی۔۔

پھر فرماتے ہیں کہ ان ساروں کو میرے خلاف کس چیز نے اکٹھا کیا ہے؟

قبلہ میں بتا دیتا ہوں کہ وہ کیا چیز ہے۔۔ 2024 کے الیکشن میں بھی آپ کی کال پر آپ کو نہایت احترام کے ساتھ بتایا تھا کہ نارووال میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروانے کے باوجود آپ لوگوں کے دل ہار رہے ہیں۔۔ پھر سے عرض کردیتا ہوں کہ کیوں نارووال کے عوام آپ کی مخالفت میں اپنے سارے اختلاف بھلا کر آپ کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں۔

پہلی وجہ یہ ہے کہ آپ کو نارووال کے عوام نے ہمیشہ ایک پڑھا لکھا، دیانت دار، تھانہ کچہری کی سیاست سے کوسوں دور اور ایک اصول پسند سیاست دان سمجھا ہے۔۔ آپ نے 2024 کے الیکشن میں لوگوں کی یہ غلط فہمی دور کردی۔۔ آپ نے محض سیاسی اختلاف کرنے پر جو نارووال کے عوام کو تگنی کا ناچ نچوایا وہ کون بھولے گا؟ جن کے گھروں میں پولیس جا پہنچی وہ کب بھولیں گے؟ جو محض اپنی پسند کے سیاست دان کو ووٹ دینے کی کوشش میں گرفتار ہوئے وہ کیسے بھلائیں گے؟ جن کے گھروں کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال ہوا وہ آپ کے خلاف صف آراء نا ہوں گے تو اور کیا کریں گے؟ جن کے جائز اور حلال کاروبار بند ہوئے یا بند کروانے کی کوشش کی گئی وہ سیاسی میدان میں آپ کی دشمنی پر کیوں نا اتریں گے؟ جن کی بیوی یا بچے سیاسی اختلاف کی بنیاد پر گرفتار ہونے سے نا بچ سکے وہ کیا کریں گے؟

یہ تھی میری وہ حقائق اور آئینہ دکھانے کی گستاخی کہ جس پر مجھے بھی بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔۔ لیکن کیا کریں

ہمیں ہی جرات اظہار کا سلیقہ ہے

صدا کا قحط پڑے گا تو ہم........

© Daily Urdu