Adabi Mafia: Alfaz Ki Mandi Mein Sach Ka Qatal
ادبی مافیا: الفاظ کی منڈی میں سچ کا قتل
دنیا کے عظیم فاتح سکندرِ اعظم سے کسی نے پوچھا تھا، "تم اپنے باپ سے زیادہ اپنے استاد کی عزت کیوں کرتے ہو؟" سکندر نے مسکرا کر جواب دیا، "میرا باپ مجھے آسمان سے زمین پر لانے کا ذریعہ بنا، لیکن میرے استاد نے مجھے زمین سے اٹھا کر آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیا"۔ یہ استاد ارسطو تھا، جس نے سکندر کی ہر غلطی پر اسے کلاس سے باہر نہیں نکالا، بلکہ اس کی انگلی پکڑ کر اسے دنیا فتح کرنا سکھایا۔ یہ ایک استاد کا ظرف تھا جس نے ایک عام سے نوجوان کو "سکندرِ اعظم" بنا دیا۔
لیکن آج جب ہم اپنے اردگرد کے ادبی اور صحافتی منظرنامے پر نظر ڈالتے ہیں، تو ہمیں ارسطو کی یہ روایت دم توڑتی نظر آتی ہے۔ آج کا "ادبی مافیا" اصلاح کے بجائے راستے بند کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ اگر کوئی نیا لکھاری، کوئی تازہ........
