menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

State Bank Ke 2 Safhat Se Muratab Hua Muashi Zaicha

24 0
29.04.2026

سٹیٹ بنک کے دو صفحات سے مرتب ہوا "معاشی زائچہ"

سنسنی خیز توجیہات سے لوگوں کو خوف میں مبتلا کرنے کی مجھے عادت نہیں۔ "صحافت" کے نام پر جو بھی لکھ اوربول سکتا ہوں اسے مگر سنگین سے سنگین تر ہوتے معاشی بحرانوں سے غافل رکھنے کے لئے استعمال بھی نہیں کرسکتا۔ سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ شیئرز اور لائیکس حاصل کرنے کے لئے اس بحث میں اگرچہ آپ کو الجھایا جاسکتا ہے کہ اینکر سے عوامی سیاست دان بننے کے خواہاں ایک صاحب نے حال ہی میں لاہور ائرپورٹ پر ایف آئی اے کے ایک ملازم کے ساتھ جو تکرار کی وہ درست تھی یا نہیں۔ علاوہ ازیں پاکستانی صحافیوں کے مابین گروہی تقسیم کا ذ کر چھیڑتے ہوئے بھی اپنا گریبان چاک کرتے ہوئے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹائی جاسکتی ہے۔ قارئین کوتلخ حقائق سے بے خبر رکھنا تاہم میرے ضمیر کو گوارہ نہیں۔

عمر تمام صحافت کی نذر کردینے کی بدولت جمع ہوئے تجربے کی بنیاد پر یہ اصرار کرنے کو مجبور ہوں کہ پیر کے روز کی سب سے اہم خبر وہ دو صفحات تھے جن کے ذریعے کے ذریعے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں سے لئے قرض میں شرح سود بڑھانے کے جواز فراہم کئے ہیں۔ معاشی اصطلاحات سے بوجھل بنائے مذکورہ صفحات میں درحقیقت پاکستان کی معیشت کے ٹھوس حقائق کا تقریباََ دیانتداری سے ذکر کرتے ہوئے آنے والے مہینوں کا نقشہ دکھادیا گیا ہے۔ شرح سود میں اضافے کو واجب ٹھہرانے والے دلائل ہمیں........

© Daily Urdu