menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mayoosi Ke Andhere Barhta Trump Ka Khitab

26 0
03.04.2026

مایوسی کے اندھیرے بڑھاتا ٹرمپ کا خطاب

پاکستان میں جمعرات کا دن شروع ہوتے ہی امریکی صدر کا جو خطاب نشر ہوا میری دانست میں تشریح وتبصرہ آرائی کا محتاج نہیں۔ اس خطاب نے مہنگائی، بے روزگاری اور کساد بازاری کے خوف سے گھبرائے دلوں میں امید کی آخری شمعیں بھی بجھادی ہیں۔ میری رائے سے اتفاق نہیں تو موبائل اٹھاکر سوشل میڈیا کے ایکس (X)پلیٹ فارم پر چلے جائیں۔ ٹرمپ کی تقریر ختم ہونے کے چند ہی لمحوں بعد وہاں امریکہ کے وزیر جنگ نے ایک پیغام لکھا: Age" Stone the to "Back (پتھر کے دور میں واپسی)۔

امریکی صدر نے یقیناََ ایران کوپتھر کے زمانے میں لوٹادینے کا پیغام دیا ہے۔ مجھے خبر نہیں کہ وہ مذکورہ ہدف کے حصول میں کس حد تک کامیاب ہوسکتا ہے۔ ایک بات مگر کامل اعتماد سے لکھ سکتا ہوں اور وہ یہ کہ اگر وہ اپنی ضد پر ڈٹا رہا تو محض ایران ہی پتھر کے دور میں واپس نہیں جائے گا۔ آبنائے ہرمز کے راستے سے آئے تیل، گیس اور کھاد پر کامل انحصار کے عادی پاکستان جیسے کئی ممالک کوبھی غربت اور بے یقینی کی نہ جانے کتنی دہائیاں برداشت کرنا ہوں گی۔ میری زندگی کے جتنے برس رہ گئے ہیں ان میں تو سکھ چین کی ہرگز کوئی امید باقی نہیں رہی۔

حیرت مگر ضرورت سے زیادہ پڑھے اور امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہوئے "دانشوروں " کے تبصرے پڑھ کر ہورہی ہیں۔ سینہ پھلاکر دعویٰ کررہے ہیں کہ اپنے خطاب کے دوران امریکی صدر مایوس سنائی دیا۔ اس کا چہرہ پڑمردہ تھا۔ اپنے ملک کو وہ ایران کے ساتھ جنگ میں بری حد تک پھنسا چکا ہے۔ وہاں سے نکلنے کی راہ اسے مل نہیں رہی۔ اپنے اہداف کے حصول میں ناکام ہوجانے کی وجہ سے ہذیاتی........

© Daily Urdu