menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Jua Israeli Intikhabat Par Asar Andaz

30 0
29.10.2026

جوا اسرائیلی انتخابات پر اثر انداز

بدھ کی صبح چھپے کالم میں کیے وعدے کے مطابق آج کہانی یہ بیان کرنا تھی کہ 12 جنوری 1993ء کے روز کامل گمنامی سے اچانک پاک آرمی کے سربراہ بنائے جنرل عبدالوحید کاکڑ بالآخر "کاکڑ فارمولے" تک کیسے پہنچے۔ اس فارمولے کے نتیجے میں انہیں تعینات کرنے والے صدر غلام اسحاق خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے۔ اپنے "محسن" سے استعفیٰ حاصل کرتے ہی مگر انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو بھی اپنے منصب سے مستعفی ہوکر نئے انتخابات کی راہ بنانے کو آمادہ کیا۔

بدھ کی صبح اٹھتے ہی مگر ذہن مائوف ہوگیا۔ ماضی کی چسکہ بھری داستانیں سنانے کے بجائے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہوگیا ہوں۔ وجہ فکر مندی کی اسرائیل کے انتخابات ہیں۔ وہ ہمارا ہمسایہ نہیں۔ قیامِ اول سے ہم صیہونی نسل پرستی کی بنیاد پر قائم ہوئی اس ریاست کو بلکہ تسلیم ہی نہیں کرتے۔ ہمارے اس سے سفارتی ہی نہیں کسی بھی نوعیت کے تجارتی تعلقات بھی موجود نہیں ہیں۔

رواں برس کے مارچ سے لیکن اسرائیل نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر ہمارے قریب ترین ہمسائے ایران پر حملہ کردیا۔ مذکورہ حملے کے بعد جنگ بندی کے لئے پاکستان کلیدی کردار ادا کرنے کو مجبور ہوا۔ جنگ بندی کے کئی ماہ گزرنے کے باوجود دیرپا امن یقینی بنانے کے لئے مذاکرات کا آغاز مگر نہیں ہوپایاہے۔ بے یقینی کے عالم میں ہمارے ہاں تیل اور ڈیزل کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوچکی ہیں۔ موسم سرماکی آمد کے ساتھ گیس نایابی کے خطرات بھی امڈ رہے ہیں۔ اسرائیل اور امریکہ کی ایران پر مسلط کردہ جنگ کا فریق نہ ہونے کے باوجود ہم معاشی بے یقینی کے عذاب سے دو چار ہیں۔

منگل کے روز اسرائیل کی پارلیمان کا انتخاب ہوا ہے۔ وہاں کی قومی اسمبلی میں 120نشستیں ہیں۔ انتخاب میں وہاں عوام امیدواروں کو نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کو ووٹ ڈالتے ہیں۔ انتخابی نتائج آجانے کے بعد متناسب نمائندگی........

© Daily Urdu