menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Jang Mukhalif Mumalik Ko Ishtial Dilane Ki Americi, Israeli Sazishen

31 0
02.04.2026

جنگ مخالف ممالک کو اشتعال دلانے کی امریکی، اسرائیلی سازشیں

"جدید صحافت" کے زوال کی اصل وجہ انٹرنیٹ کی بدولت متعارف ہوا سوشل میڈیا ہے۔ میڈیا کی یہ صنف ٹھوس معاملات پر توجہ دینے کے بجائے لوگوں کے دل ودماغ میں پہلے سے موجود تعصبات بھڑکاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ویوز، شیئرز اور لائیک کے حصول کو اُکساتی ہے۔ ایران پر مارچ کے آغاز سے اسرائیل اور امریکہ کی مسلط کردہ جنگ کے حوالے سے ہم پاکستانیوں کی اکثریت امریکہ کو آبنائے ہرمز کی دلدل میں پھنسا محسوس کررہی ہے۔ ٹرمپ کو درپیش مشکلات سے لطف اٹھاتے ہوئے مذکورہ جنگ کی اصل وجوہات اور حتمی اہداف پر توجہ دینے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوتی۔ پیر کی شام تک میری سوچ بھی فقط روزمرہّ کی حد تک محدود تھی۔

پیر سے ایک روز قبل سعودی عرب، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد تشریف لائے تھے۔ ہمارے وزیر خارجہ کے ساتھ بیٹھ کرجنگ بندی کی تدابیر سوچتے رہے۔ جنگ کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لئے جو لائحہ عمل مرتب ہوا اسے جائز بنیادوں پر عوام کے روبرو نہیں لایا گیا۔ وہ تیار ہوگیا تو برادر ممالک کے وزرائے خارجہ اسلام آباد سے اپنے ملک لوٹ گئے۔ منگل کی صبح مگر پاکستان کے وزیر خارجہ چین روانہ ہوگئے۔ "اندر کی خبر" نہ ہوتے ہوئے بھی دو ٹکے کا رپورٹر نکتے سے نکتہ ملاتے ہوئے یہ سوچنے کو مائل ہوا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ چار اسلامی ممالک کی جانب سے تیار ہوئے جنگ بندی کے لائحہ عمل کے لئے چینی تائید کی جستجو میں بیجنگ گئے ہیں۔

منگل کی صبح اٹھتے ہی لیکن خبر ملی کہ دوبئی کی بندرگاہ پر کھڑے کویت کے ایک تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ جہاز لاکھوں بیرل سعودی اور کویتی تیل لے کر چین جانا چاہ........

© Daily Urdu