menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hamle Mein Bach Jaane Walay Trump Ke Mazeed Sakht Geer Hone Ki Tawaqo

29 0
27.04.2026

حملے میں بچ جانے والے ٹرمپ کے مزید سخت گیر ہونے کی توقع

وائٹ ہائوس میں ہوئی بریفنگز کو باقاعدگی سے رپورٹ کرنے والے صحافی گزشتہ کئی برسوں سے امریکی صدر کے اعزاز میں سالانہ عشائیے کا اہتمام کرتے ہیں۔ عموماََ اس کا انعقاد واشنگٹن کے ہلٹن ہوٹل کے ایک ہال میں ہوتا ہے۔ عشائیے سے قبل صحافی کسی مشہور کامیڈین کو امریکی صدر کے لئے "خیر مقدمی کلمات" ادا کرنے کے لئے مدعو کرتے ہیں۔ صدر کا "خیر مقدم" کرتے ہوئے وہ کامیڈین اس کی شخصیت اور پالیسیوں کو جگتوں کا نشانہ بناتا ہے۔

اب کے برس ہفتہ 25 اپریل کی شام ہوئے عشائیے میں شرکت کے لئے مگر صدر ٹرمپ نے یہ شرط عائد کردی تھی کہ وہ کسی کامیڈین کو اپنے "خیرمقدم" کی اجازت نہیں دے گا۔ حکم تھا کہ عشائیہ کی تقریب شروع ہوتے ہی اسے خطاب کے لئے مدعو کرلیا جائے۔ اپنے خطاب کے ذریعے امریکہ کے نامی گرامی اخبارات اور نشریاتی اداروں کے پرخچے اڑانے کے لئے ایک طویل تقریر تیار کرلی گئی تھی۔ اس کا واحد مقصد صحافیوں کو یہ بتانا تھا کہ وہ "فیک نیوز" پھیلاتے ہیں اور امریکی عوام کو ابھی تک یہ سمجھانے میں مستقل ناکام ہورہے ہیں کہ ٹرمپ کی صورت انہیں کتنا عظیم صدر ملا ہے۔

شومئی قسمت کہ ٹرمپ کو اپنے صحافتی ناقدین کی بھداڑانے کا موقعہ میسر نہ ہوا۔ تقریب کا آغاز ہوتے ہی ایک بندوق بردار شخص امریکی صدر پر حملے کے ارادے سے ہوٹل میں گھس آیا۔ ٹرمپ کی حفاظت پر مامور خفیہ اداروں اور پولیس کے اہلکاروں نے متاثر کن سرعت سے اس کے ارادے پھانپ لئے۔ اسے گرفتار........

© Daily Urdu