menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Federal Court Ki Har Adalat Par Bartari

42 0
17.09.2026

فیڈرل کورٹ کی ہر عدالت پر برتری

وفاقی آئینی عدالت نے منگل کے روز سزا یافتہ قیدیوں کے علاج کے حوالے سے سپریم کورٹ کے بجائے بذاتِ خود غور کا جو فیصلہ سنایا اس نے سوشل میڈیا پر چھائے کئی "ذہن سازوں " کو حیران وپریشان کردیا۔ لوگوں میں یہ تاثر پھیلانے کی کوشش کی کہ مذکورہ فیصلے نے سپریم کورٹ کو وفاقی آئینی عدالت کی "ماتحت عدالت" میں بدل دیا ہے۔ "یک دم" ہوئے فیصلے پر یوں ماتم کنائی کی گنجائش نکال لی گئی۔

سزا یافتہ قیدیوں کے علاج کا معاملہ اگر بانی تحریک انصاف کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے زیر بحث نہ ہوتا تو "خبروں " کے قارئین وناظرین کی اکثریت شاید آج بھی سپریم کورٹ آف پاکستان کو ملک کی سب سے بڑی عدالت تصور کررہی ہوتی۔ تلخ حقیقت مگر یہ ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی کئی حوالوں ں سے پاکستان کی دیگر عدالتوں پر برتری آئین کی 27ویں ترمیم منظور کرتے ہوئے طے کردی گئی تھی۔ مجھ سمیت تقریباََ ہر صحافی خلق خدا کو لیکن مذکورہ حقیقت سے خاطر خواہ انداز میں آگاہ کرنے میں ناکام رہا۔ اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرنے کی جرات سے ہم محروم ہوچکے ہیں۔

سپریم کورٹ کے تین عزت مآب ججوں پر مشتمل بنچ نے 18اگست 2026ء کے دن تحریری حکم کے ذریعے یہ حکم صادر کیا تھاکہ عمران خان صاحب کو ان کے خاندان کی خواہش کے مطابق اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال منتقل کردیا جائے۔ جس منتقلی کا حکم ہوا اس کا مجھ جیسے قانون کی باریکیوں سے نابلد افراد کی نگاہ میں........

© Daily Urdu