menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aabna e Hormuz Jald Khulne Ka Kyunkar Dawa Karoon

28 0
01.04.2026

آبنائے ہرمز جلد کھلنے کا کیونکر دعویٰ کروں

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کی بدولت بہت تیزی اور شدت سے دریافت کررہا ہوں تو فقط اتنا کہ عمر کی چار سے زیادہ دہائیاں جن صحافیوں اور عالمی امور کے ماہر گردانے لکھاریوں کو نہایت توجہ سے پڑھنے میں ضائع کی ہیں مشکل کی اس گھڑی میں میری رہ نمائی کے قابل نہیں۔ اونچی دکان پھیکا پکوان کی حقیقت دریافت کرتے ہوئے مزید مایوسی یہ سوچتے ہوئے بھی محسوس ہورہی ہے کہ عمر کے جس حصے میں داخل ہوگیا ہوں وہاں نئے رہ نمائوں کی تلاش ممکن نہیں رہی۔ غالب کی طرح ہورہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا والا رویہ اپنانا ہوگا۔ مطلوبہ رویہ اختیار کرنا مگر ناممکن محسوس ہورہا ہے۔

کئی مہینوں سے بازار جاتا ہوں تو فقط دوائیوں کی دوکان پر ر ک کر فشار خون اور مضطرب دل پر قابو پانے کی گولیاں خریدتا ہوں۔ انہیں خریدتے ہوئے بازار کی رونق کو دیکھتے ہوئے یہ سوال ذہن میں چپک جاتا ہے کہ خدانخواستہ آبنائے ہرمز آئندہ چند ہفتوں (مہینے نہیں) کے دوران کھل نہ سکی تو جو گہما گہمی نظر آرہی ہے برقرار رہ پائے گی یا نہیں۔ دنیا کی بقول صوفی تبسم "وہی رونق" کے ہوتے ہوئے بھی ذہن میں اٹھایہ سوال اور اس کے تسلی بخش جواب کے حصول کی ناکامی کی وجہ آپ بڑھاپے میں نازل ہوئی قنوطیت قرار دے سکتے ہیں۔ ناامیدی کے طعنے مگرمیرے اور آپ کی بساط سے ماورا حقائق بدل نہیں سکتے۔

گزرے ماہ کے آغاز کے پہلے دن امریکہ اور اسرائیل ایران پر "رجیم چینج" کا ہدف حاصل کرنے چڑھ دوڑے تھے۔ آیت اللہ علی خمینائی کی شہادت کے باوجود مگر مطلوبہ ہدف حاصل نہیں ہوا۔ ایرانی عوام سیاسی اور عسکری رہنمائوں کے پے در پے قتل کے باوجود "نیا نظام" متعارف کروانے سڑکوں پر نہیں آئے۔ ان کے گھروں میں بیٹھے........

© Daily Urdu