Ishq Ki Class Mein Aqal Ghair Hazir
نسلِ نو اس عہدِ آتشیں میں حُسن پرستی کے سحرِ سامری میں اس درجہ محو ہو چکی ہے کہ گویا زیست کا حاصل، مقصدِ حیات اور شعورِ بقا سب کچھ نگاہِ ناز کی ایک جنبش پر نثار ہوگیا ہو۔ آج کا نوجوان شب بیداری کو فخر، بے خوابی کو رومان اور بے سمتی کو آزادی سمجھ بیٹھا ہے۔ عمر کے اُس نازک دور میں، جہاں عقل کو رہنما اور علم کو عصا ہونا چاہیے، وہ کمال سے گریزاں اور جمال کا اسیر بن چکا ہے۔ بارہ برس کی کچی عمر سے بائیس برس کی ناپختہ دہلیز تک، جذبات کی اس اندھی........
