Siasi Ikhtilaf Aur Qaumi Mafad
سیاسی اختلاف اور قومی مفاد
پاکستان کی سیاست ہمیشہ سے اختلافِ رائے، سخت بیانات اور سیاسی کشمکش کا مرکز رہی ہے۔ یہ کسی بھی جمہوری معاشرے کا حصہ ہے کہ مختلف سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی پالیسیوں اور مؤقف پر تنقید کریں، مگر جب سیاسی اختلاف ذاتی حملوں، کردار کشی اور توہین آمیز القابات میں تبدیل ہو جائے تو اس کا نقصان صرف افراد کو نہیں بلکہ پوری جمہوری روایت کو پہنچتا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں اکثر دلیل اور مکالمے کی جگہ جذبات، نفرت اور الزامات لے لیتے ہیں، جس سے سیاسی ماحول مزید تلخ ہو جاتا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن پاکستان کی سیاست کا ایک اہم اور تجربہ کار نام ہیں۔ گزشتہ چار دہائیوں سے وہ پارلیمانی سیاست، مذہبی حلقوں اور قومی معاملات میں فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کی سیاسی حکمتِ عملی، فیصلوں اور بیانات سے اختلاف کیا جا سکتا ہے، مگر ان کی سیاسی جدوجہد اور کردار........
