Pakistan Ka Asal Sarmaya
پاکستان کا اصل سرمایہ
قدرت نے پاکستان کو جن نعمتوں سے نوازا ہے، ان کی مثال کم ہی ملتی ہے۔ زرخیز زمین، معدنی وسائل، نوجوان آبادی، چار موسم، اہم جغرافیائی محلِ وقوع اور محنتی افرادی قوت وہ اثاثے ہیں جو کسی بھی قوم کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔ مگر افسوس کہ ان بے پناہ صلاحیتوں کے باوجود پاکستان آج بھی معاشی مشکلات، سیاسی بے یقینی، مہنگائی، بے روزگاری اور قرضوں کے بوجھ سے نبرد آزما ہے۔ سوال یہ نہیں کہ پاکستان کے پاس وسائل کیوں نہیں، بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ ان وسائل کو قومی ترقی میں کیوں تبدیل نہیں کیا جا سکا؟
دنیا کی تاریخ بتاتی ہے کہ خوشحالی کا راز قدرتی وسائل سے زیادہ درست حکمرانی، مضبوط اداروں اور معیاری تعلیم میں پوشیدہ ہوتا ہے۔ جاپان، سنگاپور، جنوبی کوریا اور........
