menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Islamabad Mulaqatein

23 0
20.07.2026

اسلام آباد، باقی میٹرو پولسز کی مانند چہار اطراف پھیل گیا ہے۔ سچ یہ ہے کہ اب کوئی بڑا شہر ایک شہر نہیں ہے۔ وہ کئی شہروں کا مجموعہ ہے۔ یہاں اسلام آباد کے ادیبوں میں کوئی کہیں، کوئی کہیں رہتا ہے۔ یہاں کے احباب سے ملنے کے لیے ایک ہفتہ بھی کم پڑ جاتا ہے۔ میرے پاس بس کل کا دن تھا۔ کچھ احباب سے جمعہ کی تقریب میں ملاقات ہوگئی تھی، کئیوں سے نہیں ہو سکی گھی اور اب بھی نہیں ہوسکی۔ ڈاکٹر شیر علی ہر بار کرم کرتے ہیں اور احباب سے ناچیز کی ملاقات کی زحمت اٹھاتے ہیں۔ سچ یہ ہے کہ وہ گل دستہ احباب کی بندش کی گیاہ ہیں۔

پہلے پروفیسر فتح محمد ملک صاحب سے ملے۔ ایک سال بعد۔ چند دن پہلے ان کی سالگرہ منائی گئی تھی، وہ ماشااللہ نوے برس کے ہیں۔ ان کے چہرے پر کچھ نقاہت ضرور محسوس ہورہی تھی، مگر ذہنی طور پر تازہ دم تھے۔ البتہ کچھ باتیں بھولنے لگے ہیں۔ ایک نئی کتاب پر کام کررہے تھے۔ ان سے اردو،........

© Daily Urdu