menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Qudrat Aur Koshish

60 0
15.04.2026

قدرت اور کوشش کے درمیان بحث ہمیشہ کنفیوژ کر دینے والی ہوتی ہے، جبروقدر کے فلسفے پر بڑے بڑے فلسفی ابہام کا شکار ہوجاتے ہیں، مجھے تو یہ مثال بھی کبھی سمجھ نہیں آتی کہ جب انسان ایک پاؤں اٹھا لے اور کھڑا رہے تو یہ اس کا اختیار ہے مگر وہ دوسرا پاؤں نہیں اُٹھا سکتا، بہرحال ہوسکتا ہے کہ بہت ساروں کو یہ سمجھ آجاتی ہو اور اسی طرح ہم کسی کی قسمت کے بارے کیسے جان سکتے ہیں کہ وہ کیسے ہوگی مگر ہندو دھرم میں توباقاعدہ طور پرکنڈلی لکھی جاتی ہے اور غیرہندوؤں میں بھی بہت سارے ستاروں کی چالوں پر نظر اور ان کی سمجھ رکھتے ہیں۔

میں نے برس ہا برس ستارہ شناسوں کے ساتھ دسمبر کے آخری دنوں میں بہت سارے پروگرام کئے ہیں اور ان میں سے ستر، اسی فیصد کی پیشین گوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں مگر یوں بھی ہوا ہے کہ بیس، تیس فیصد کی درست جیسے شیخ طارق اقبال جنہوں نے میرے پروگرام میں کرونا کا نام لئے بغیر ایسی تبدیلی کی پشین گوئی کی جس میں دنیا نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم سے زیادہ متاثر ہونا تھا اور پھر یہ پیشین گوئی درست بھی ثابت ہوگئی۔ اسی طرح سامعہ خان ہیں جو عمران خان کی ذاتی زندگی کے بارے میں بہت ساری درست پیشین گوئیاں کرکے اپنا اعتبار اور اعتماد قائم کر چکی ہیں۔

ویسے یہاں بہت سارے یہ بھی کہتے ہیں کہ کئی ستارہ شناس سیاسی چالوں کے ماہرین سے ممکنہ حرکیات بارے پوچھ لیتے ہیں یا ان کی اپنی پسندناپسند ہوتی ہے جس کی بنیاد پر وہ دعوے کر دیتے ہیں۔ کئی تو ایسے ہوتے ہیں جو کسی ایک ٹی وی کے پروگرام میں ا یک دعویٰ کرتے ہیں اور دوسرے ٹی وی کے پروگرام میں ا س کے بالکل برعکس اور ان........

© Daily Urdu