menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Peoples Party Kese Jeet Ti Hai?

27 0
11.09.2026

پیپلزپارٹی کیسے جیتتی ہے؟

ہم جیسے پنجاب بیسڈ صحافیوں اور تجزیہ کاروں کے لئے یہ سوال ہمیشہ سے دلچسپ رہا ہے کہ جب ہم سندھ کی بیڈ گورننس کی بہت، بہت مثالیں سنتے ہیں، وہاں ٹوٹی ہوئی سڑکیں دیکھتے ہیں، تھانوں سمیت سرکاری اداروں میں کرپشن کی بھرمار دیکھتے ہیں تو پوچھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی الیکشن کیسے جیتتی ہے۔ ہم مذاق اڑاتے ہیں کہ سندھیوں کا بھٹو زندہ ہے مگر تھڑے کی یہ چھوٹی بات کیا ایک سیاست کے طالب علم اور تجزیہ کار کو کرنی چاہئے، نہیں، بھٹو شہید کی قربانی اپنی جگہ مگر ہمیں اس سوال کا جواب تو ڈھونڈنا ہوگا کہ پیپلزپارٹی باالخصوص سندھ میں ہر بار پہلے سے بہتر طریقے سے الیکشن جیت جاتی ہے بلکہ سندھ کی بیڈ گورننس کے پروپیگنڈے کے باوجود گلگت بلتستان سے آزاد کشمیر تک جا کے پیپلزپارٹی الیکشن لڑتی ہے اور مقابلے میں ٹکا کے ووٹ بھی لیتی ہے۔ سندھ میں بیٹھے ہوئے صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی رائے جوبھی ہو مگر ہمارے لئے یہ سٹڈی واقعی دلچسپ ہے، ہم جو پنجاب میں رہتے ہیں اور یہاں کے انفراسٹرکچر اور گڈ گورننس کی تعریفیں کرتے ہیں۔

پہلی بات یہ ہے کہ پیپلزپارٹی سنٹرلیفٹ کی جماعت ہے اور وہ پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح مذہب کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بناتی حالانکہ بھٹو مرحوم کے بنائے تہتر کے آئین میں اسلام اور اسلامی قوانین کو بے مثال اہمیت دی گئی، اسلامی سربراہی کانفرنس کروائی گئی، اسلامی ایٹم بم بنایا گیا، قادیانیوں کوغیر مسلم قرار دیا گیامگر مذہب کو سیاست کی بنیاد نہ بنانے والوں کی اکثریت کی چوائس پیپلزپارٹی تھی اور ہے۔ تکلف برطرف، پیپلزپارٹی والے ہمیں کچھ ذرا زیادہ آزاد خیال اور لبرل نظر آتے........

© Daily Urdu