menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Fauj, Siasat Aur Siasatdan

29 0
23.07.2026

فوج، سیاست اور سیاستدان

جب فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی تو آپ اسے سیاست میں کیوں لانا چاہتے ہیں، محض اس لئے کہ آپ کے خیال میں اقتدار کے حصول کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ فوج کی مداخلت ہے، اس کی چھتری۔ ہم سب سے پہلے عمران خان کا معاملہ دیکھ لیتے ہیں کہ موصوف کی اقتدار سے رخصتی فوج کی سیاست میں مداخلت کی وجہ سے ہوئی یا اسی مداخلت کے خاتمے کی وجہ سے۔ میرے پاس ایک مکمل مقدمہ موجود ہے کہ عمران خان اقتدار سے صرف اس وجہ سے نکلا کیونکہ فوج نے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا ا وریہ ایک سوچا سمجھا ادارہ جاتی فیصلہ تھااور یہ اتنا بڑا فیصلہ تھا جس کا انکشاف اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک پریس کا نفرنس میں کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ سیکٹر کمانڈر سطح پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیاگیا کہ فوج اپنی آئینی حدود میں رہے گی۔

اس فیصلے کی تائید ہمیں عمران خان کے بیانات اور تقریروں سے بھی ملتی ہے جب انہوں نے ایوان صدر کو غیر آئینی اور غیر اخلاقی طور پر استعمال کرتے ہوئے دباؤ ڈلوایا اور اس وقت کے آرمی چیف کے ساتھ ایک طویل ملاقات کے بعد تقریریں کیں جس میں انہوں نے فوج کی آئینی اور قابل قدر غیرجانبداری کو جانور ہونے سے تشبیہ دی۔ عمران خان چاہتے تھے کہ فوج اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے سندھ اور بلوچستان کی پارٹیوں کو دوبارہ ان کی جھولی میں ڈال دے تاکہ ان کی قومی اسمبلی میں اکثریت بن سکے۔ سچ یہ ہے کہ ان پارٹیوں کو جیسے ہی گرین سگنل ملا کہ اب عمران خان کی حکومت برقرار رکھنے کے........

© Daily Urdu