menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Rizwan Ke Sath Adawat Kyun?

8 0
latest

رضوان کےساتھ عداوت کیوں؟

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے خلاف نہ صرف الزامات بلکہ انہیں کرکٹ سے دور کرنے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ پہلے ان پر سنگین الزامات لگائے گئے، الزامات بھی وہ جنہیں وہ ایک عرصہ قبل اپنے کردار سے ختم کر چکے ہیں۔ جوئے کے الزامات، آن لائن بیٹنگ کے الزامات ان پر لگائے گئے ہیں، جبکہ وہ اس سے قبل اپنی شرٹ پر ان جوؤں کے لوگوں تک لگانے کے لیے تیار نہیں تھے اور اسے ٹیپ لگا کر چھپاتے تھے اور اس کی وجہ سے جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے صرف اسے پروموٹ کرنے سے انکار کیا۔

آج اسی حوالے سے جسے انہوں نے خود مسترد کیا تھا، اسی کے حوالے سے ان کے اوپر سنگین قسم کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ کبھی ڈسپلن کا بہانہ بنا دیا جاتا ہے، کبھی ناقص کارکردگی کا بہانہ بنا دیا جاتا ہے، لیکن اس سب کے پیچھے کون سی قوتیں ہیں، ابھی تک وہ سامنے نہیں آ سکیں ہیں اور اس قوت نے پاکستانی کرکٹ کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ نہ صرف رضوان کی انفرادی کارکردگی کو ختم کر دیا ہے بلکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مجموعی طور پر وہاں لا کر کھڑا کر دیا ہے جہاں سے دوبارہ اٹھنا اس کے لیے بہت مشکل نظر آ رہا ہے۔

کل پاکستان کے معروف صحافی انصار عباسی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری معلومات کے مطابق کچھ........

© Daily Urdu