menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pak Saudi Dosti, Muhabbat Se Sharakat Dari Tak

21 0
previous day

پاک سعودی دوستی، محبت سےشراکت داری تک

پاکستان اور سعودی عرب کی مثالی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ دنیا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو یک جان دو قالب کے نام سے بھی جانتی ہے۔ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دلی محبت، ایک دوسرے کے لیے احترام اور سب سے بڑھ کر دینی رشتہ اور جذبہ پایا جاتا ہے۔ یہی صورتحال دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان بھی ہے اور یہ تعلق آج کا نہیں بلکہ پاکستان کے قیام کے بعد سے ہی چلا آ رہا ہے اور الحمدللہ وقت گزرنے کے ساتھ اس میں اضافہ ہی ہوا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف عوامی محبت اور دینی وابستگی تک محدود نہیں رہے بلکہ اب یہ تعلق مختلف معاہدوں، باہمی تعاون اور دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط کی صورت میں مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس تعاون میں مزید اضافے کی امید بھی کی جا رہی ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ میں ایک اہم معاہدہ ہوا جس نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کی۔ اس معاہدے کے تحت تینوں ممالک نے اپنی سلامتی اور دفاع کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا اور یہ بات سامنے آئی کہ تینوں میں سے کسی ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ اس معاہدے کے بعد پاکستان کی طرف بھی دنیا کی نظریں مزید مرکوز ہوئیں کیونکہ پاکستان اس وقت دفاعی اور عسکری اعتبار سے ایک اہم ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستان نے گزشتہ برسوں میں اپنی دفاعی صلاحیت کا جس طرح اظہار کیا ہے، اس کے بعد دنیا پاکستان کو ایک مختلف نظر سے دیکھ رہی ہے۔........

© Daily Urdu