Mehangai Ka Yak Tarfa Safar Aur Bebas Awam
مہنگائی کا یکطرفہ سفر اور بے بس عوام
ملک میں غریب اور مڈل کلاس طبقے کی حالت اس وقت اس مسافر جیسی ہو چکی ہے جسے ہر طرف سے لٹیروں نے گھیر رکھا ہو۔ حکومت نے گزشتہ جمعے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھ کر دراصل عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔ عوام طویل عرصے سے سکھ کا سانس لینے کے منتظر تھے، لیکن پٹرولیم قیمتوں کے اس فیصلے نے غریبوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
یہ صورتحال اس طرزِ حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے جہاں رعایا کی سہولت اور مفاد کو ہمیشہ پسِ پشت ڈال دیا جاتا ہے۔ اگر ماضی کے دریچوں میں جھانکیں تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ ایران امریکہ کشیدگی اور عالمی بحران سے قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 72 سے 74 ڈالر فی بیرل کے درمیان تھی اور اس وقت پاکستان میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 258 روپے تھی۔ جیسے ہی جنگ کے بادل چھائے اور عالمی سطح پر تیل مہنگا ہوا، تو ہماری حکومت نے بھی دنیا کی پیروی کرتے ہوئے منٹوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں........
