menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Makkah Par Hausi Hamla, Difa Nahi Jarihana Iqdam Zaroori

21 0
17.09.2026

مکہ پر حوثی حملہ، دفاع نہیں جارحانہ اقدام ضروری

یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے خطے کے اسٹریٹجک مقامات اور کل حرمین شریفین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس احاطے کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجا جانے والا ڈرون بروقت کارروائی کرتے ہوئے کامیابی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ یہ ناپاک اور بزدلانہ کوششیں علاقائی تنازعات کا تسلسل نہیں ہیں، بلکہ یہ عالمِ اسلام کی روح اور اس کے مرکزِ عقیدت پر براہِ راست وار ہیں۔ اس تازہ واقعے نے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کو ایک بار پھر یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ امت کے حساس ترین مقامات اب کھلے خطرے کی زد میں ہیں، جن کے دفاع کے لیے روایتی سفارتی طریقوں سے ہٹ کر ایک فیصلہ کن اور عملی لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ ​

حرمین شریفین جغرافیائی خطے یا کسی ایک ملک کی حدود کے اندر واقع مقدسات نہیں ہیں، بلکہ یہ دنیا بھر کے پونے دو ارب مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن اور ان کے روحانی مرکز ہیں۔ یہ وہ مقدس مقامات ہیں جن کی طرف روزانہ پانچ وقت کروڑوں انسان اپنے رخ موڑتے ہیں، جن کی حرمت پر کٹ مٹنا ہر........

© Daily Urdu