Iran America Jang, Aalmi Bohran Aur Pakistan Ka Ubharta Kirdar
ایران امریکہ جنگ، عالمی بحران اور پاکستان کا ابھرتا کردار
ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ اس وقت ایک خوفناک اور تباہ کن صورت اختیار کر چکی ہے۔ اب تک ہزاروں افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں، جبکہ ہزاروں زخمی ہو کر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ سرکاری عمارتیں، ایئرپورٹس، فوجی تنصیبات اور دیگر عوامی مقامات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ شب و روز جاری رہنے والے یہ میزائل حملے ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ آگ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بھڑکتی جا رہی ہے۔ اس جنگ کی سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ اس کی سمت تاحال واضح نہیں ہو سکی۔ نہ یہ معلوم ہے کہ یہ جنگ کب تک جاری رہے گی اور نہ ہی یہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ اس کے خاتمے کے بعد کوئی دیرپا اور مضبوط جنگ بندی ممکن ہو سکے گی۔ عالمی سطح پر متضاد خبریں اور اطلاعات گردش کر رہی ہیں، جو اس غیر یقینی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہیں۔
امریکہ، جو خود کو دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور سمجھتا رہا ہے، اس کے صدر کے بیانات بھی غیر مستقل اور متضاد نظر آتے ہیں۔ کبھی وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ جنگ ختم ہو چکی ہے اور وہ اسے جیت چکے ہیں، جبکہ دوسرے ہی دن وہ مزید جنگ نہ کرنے اور مذاکرات کی بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ مختلف ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ امریکہ نے اس جنگ کو رکوانے کے لیے پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ خطے میں پاکستان کی........
