79Wi Youm e Azadi Ka Shandar Safar
79 ویں یومِ آزادی کا شاندار سفر
اگست کا مہینہ ہمیشہ سے پاکستانی قوم کے لیے تجدیدِ عہد، حوصلے اور جشن کاماہ رہا ہے۔ جب فضا میں خوشیوں کے ترانے گونجتے ہیں اور گلی محلوں سے لے کر بلند و بالا عمارتوں تک ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار نظر آتی ہے، تو یہ منظر ہر ایک پاکستانی کے دل کو گرمادیتے ہیں۔ اس سال 14 اگست کو جب ہم اپنے وطن عزیز کا 79 واں یومِ آزادی جوش و خروش سے منا رہے ہیں، تو یہ موقع اس طویل، صبر آزما اور قربانیوں سے بھرپور تاریخی جدوجہد کا احاطہ کرنے کا وقت ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے ایک آزاد اور خودمختار اسلامی ریاست کے حصول کے لیے دی تھی۔
برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں مسلمانوں کی جدوجہدِ آزادی ایک ایسا باب ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ یہ جنگ کسی جاگیر، زبان، یا مخصوص علاقے کے حصول کے لیے نہیں لڑی گئی تھی، بلکہ اس کا مقصد ایک ایسا خطہ زمین حاصل کرنا تھا جہاں مسلمان اپنے دین کے مطابق آزادانہ زندگی بسر کر سکیں۔ کلمے کے نام پر حاصل کی جانے والی آزادی دنیا کی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ تھا۔ "پاکستان کا مطلب کیا، لا الہ الا اللہ" کا نعرہ کروڑوں مسلمانوں کے دل کی آواز تھی، جس نے ایک انتشار کا شکار قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔ 79 سال کا یہ طویل سفر اس بات کا گواہ ہے کہ نظریاتی بنیادوں پر........
