menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ye Khamoshi Kyun Hai?

49 0
06.08.2026

ایک پرانا یونانی قصہ ہے۔ ایک بادشاہ نے اپنے وزیر سے پوچھا، "ریاست میں سب سے زیادہ خطرناک آدمی کون ہوتا ہے؟"

وزیر نے جواب دیا، "وہ نہیں جو تلوار اٹھاتا ہے، وہ بھی نہیں جو تقریر کرتا ہے، بلکہ وہ جو خاموش رہتا ہے"۔

بادشاہ حیران ہوا اور بولا، "خاموش آدمی کیسے خطرناک ہو سکتا ہے؟"

وزیر نے کہا، "اس لیے کہ بولنے والے کا مقصد سب جان لیتے ہیں، لیکن خاموش رہنے والے کا مقصد کوئی نہیں جانتا اور سیاست میں اکثر خاموشی، تقریر سے زیادہ بلند آواز ہوتی ہے"۔

پاکستان کی سیاست کو اگر ایک لفظ میں بیان کرنا ہو تو شاید وہ لفظ "خاموشی" ہوگا۔ یہاں بعض اوقات ایک بیان پورے ملک میں ہلچل مچا دیتا ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ اہم وہ خاموشی ہوتی ہے جو اس بیان کے بعد اختیار کی جاتی ہے۔ یہی خاموشی آنے والے سیاسی منظرنامے کا رخ متعین کرتی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اس بیان نے کہ "سسٹم کولیپس کر چکا ہے، نیا نظام لانا پڑے گا" اور نئے صوبوں کی ضرورت پر ان کی گفتگو نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ملک کے مختلف سیاسی، صحافتی اور آئینی حلقوں میں اس بیان کے مختلف معنی نکالے جا رہے ہیں۔ کچھ لوگ اسے محض ایک انتظامی رائے قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض مبصرین اسے مستقبل کی سیاست سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ لیکن میرے نزدیک اصل خبر محسن نقوی کا بیان نہیں بلکہ اس بیان کے بعد پیدا ہونے والی خاموشی ہے۔

پاکستان کی دو بڑی جماعتوں، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اب تک اس معاملے پر کوئی واضح اور دوٹوک سیاسی مؤقف نہیں دیا۔ نہ بلاول بھٹو زرداری نے اس پر کوئی جارحانہ ردعمل دیا اور نہ ہی میاں نواز شریف کی طرف سے کوئی کھلا سیاسی بیان سامنے آیا۔ یہ خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

میرا تجزیہ یہ ہے کہ دونوں جماعتیں فی الحال سیاسی ماحول کا جائزہ لے رہی ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ ملک کی سیاست اس وقت معمول کے راستے پر نہیں چل رہی۔ ایسے میں جلد بازی سے دیا گیا کوئی بھی بیان مستقبل میں ان کے لیے سیاسی بوجھ بھی بن سکتا ہے۔

پاکستان کی سیاست کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کی شدید سیاسی مخالف رہی ہیں۔ انتخابی جلسوں میں ایک دوسرے پر سخت تنقید بھی کرتی ہیں، لیکن جب قومی سیاست میں کوئی بڑا موڑ آتا ہے یا کوئی تیسرا........

© Daily Urdu