menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Adiala Jail Se Al Shifa Tak

34 0
21.08.2026

اڈیالہ جیل سے الشفاء تک

دنیا کی تاریخ میں بڑے سیاسی واقعات اکثر بڑے واقعات سے شروع نہیں ہوتے۔ کبھی ایک معمولی سا خط سلطنت کا نقشہ بدل دیتا ہے، کبھی ایک ملاقات جنگ کا خاتمہ کر دیتی ہے اور کبھی ایک قیدی کو جیل سے ہسپتال لے جانے کا فیصلہ پورے سیاسی نظام کو ہلا دیتا ہے۔ مسئلہ صرف یہ ہوتا ہے کہ اس وقت لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ جو کچھ ان کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے، وہ تاریخ کا آغاز ہے یا محض ایک معمول کا واقعہ۔

پاکستان میں بھی سیاست ہمیشہ سیدھی لکیر میں نہیں چلتی۔ یہاں جیل سے ہسپتال کا سفر کبھی صرف علاج نہیں رہتا، ہسپتال سے گھر کا راستہ کبھی صرف گھر کا راستہ نہیں رہتا اور بیرونِ ملک جانے کی اجازت کبھی کبھی پوری سیاسی کہانی کا رخ بدل دیتی ہے۔

اسی لیے عمران خان کا اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل ہونا میرے نزدیک صرف ایک طبی معاملہ نہیں۔ یہ حکومت کو لگا ہوا ایک سیاسی جھٹکا بھی ہے۔

عمران خان تین سال سے جیل میں ہیں۔ مقدمات ہیں، سزائیں ہیں، اپیلیں ہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کارروائیاں ہیں، لیکن عمران خان کا نام پاکستانی سیاست سے ختم نہیں ہوا۔ وہ جیل میں رہ کر بھی سیاسی گفتگو کا مرکز ہیں۔

اب سپریم کورٹ نے انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ سے معائنہ اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کی شمولیت کی ہدایت بھی کی۔ حکومت نے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی کوشش کی، لیکن عمران خان کو بالآخر اڈیالہ جیل سے شفا منتقل کر دیا گیا۔

یہ بظاہر ایک طبی فیصلہ ہے، لیکن میرے نزدیک اس میں سیاست بھی موجود ہے اور اس فیصلے سے حکومت کو جھٹکا ضرور لگا ہے۔

سوشل میڈیا پر ابھی سے بعض لوگ حکومت کے خاتمے کی تاریخیں دینا شروع ہو گئے ہیں۔ کوئی کہتا ہے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، کوئی کہتا ہے شہباز شریف حکومت آخری دن گن رہی ہے اور کوئی سمجھتا ہے کہ عمران خان ہسپتال سے نکلتے ہی بنی گالا جائیں گے اور اس کے بعد حکومت ختم ہو جائے گی۔

میرا خیال مختلف ہے۔ حکومت ابھی کہیں نہیں........

© Daily Urdu