menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Islamabad Se Dhaka, Barf Pighalne Lagi

20 0
16.05.2026

اسلام آباد سے ڈھاکا، برف پگھلنے لگی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی سول سروسز روابط کی بحالی ایک اہم اور معنی خیز موڑ ہے، جسے محض ایک سرکاری سرگرمی یا رسمی سفارتی پیش رفت قرار دینا شاید اس کی اصل اہمیت کو کم کر دینا ہوگا۔ پچپن برس بعد دونوں ممالک کے درمیان سول اسٹیبلشمنٹ میں ادارہ جاتی تعاون کا آغاز دراصل ایک نئے باب کی نوید ہے۔ ایسا باب جس میں تلخ ماضی کی بازگشت تو موجود ہے مگر مستقبل کی امیدیں اس سے کہیں زیادہ توانا دکھائی دیتی ہیں۔

لاہور میں سول سروسز اکیڈمی کے والٹن کیمپس میں بنگلہ دیشی اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت اور"پاکستان-بنگلہ دیش نالج کوریڈور"کی بنیاد رکھے جانے کو معمولی پیش رفت نہیں کہا جا سکتا۔ بنگلہ دیش سول سروس کے ایڈیشنل سیکریٹریز، جوائنٹ سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد کی موجودگی اس حقیقت کی علامت ہے کہ دونوں ریاستیں محض رسمی بیانات سے آگے بڑھ کر ادارہ جاتی روابط کو استوار کرنا چاہتی ہیں۔ افتتاحی تقریب کے بعد اخلاقی فیصلہ سازی اور اقدار پر مبنی گورننس جیسے موضوعات پر علمی نشستوں میں شرکت اس امر کا ثبوت ہے کہ جدید ریاستی نظم و نسق میں مشترکہ چیلنجز نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی بنیاد فراہم کی........

© Daily Urdu