menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ehtesab Ya Intiqam? Pakistan Ki Siasat Ka Purana Khel

32 0
07.03.2026

احتساب یا انتقام؟ پاکستان کی سیاست کا پرانا کھیل

پاکستان میں احتساب کا موضوع ہمیشہ سے سیاسی مباحثوں کا مرکز رہا ہے۔ ہر دور میں حکومتیں بدعنوانی کے خاتمے کے نام پر نئے قوانین اور ادارے قائم کرتی رہی ہیں، لیکن عملی طور پر یہ سوال آج بھی موجود ہے کہ آیا یہ اقدامات حقیقی احتساب کے لیے تھے یا سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے۔ حالیہ دنوں میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں ایک بار پھر ترامیم منظور کی گئی ہیں یہ ترامیم ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اس بل پر اختلافات موجود تھے، تاہم بعد ازاں دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پا گئے اور بل کی منظوری کی راہ ہموار ہوگئی۔ دوسری جانب حزب اختلاف، خصوصاً پاکستان تحریک انصاف نے ان ترامیم کی سخت مخالفت کی۔

یاد رہے جب تحریک انصاف کی حکومت اسی قانون میں ترامیم کے لیے پارلیمنٹ سے رجوع کرتی تھی تو مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت حکومتِ وقت کے خلاف تقریباً یہی مؤقف اختیار کرتی تھی جو آج تحریک انصاف کر رہی ہے۔ اسی طرح اس وقت کی حکومت اپوزیشن کے اعتراضات کا مذاق اڑایا کرتی تھی، جیسا کہ آج کی حکومت کرتی دکھائی دیتی ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں اصول نہیں بلکہ اقتدار کا زاویہ تبدیل ہوتا........

© Daily Urdu