Ehtejaj Karta Ustad Aur Khamosh Class Room
احتجاج کرتا استاد اور خاموش کلاس روم
صوبہ پنجاب میں سرکاری اساتذہ کا حالیہ احتجاج محض تنخواہوں یا مراعات کا مسئلہ نہیں رہا بلکہ یہ ریاست اور تعلیمی نظام کے درمیان اعتماد کے رشتے کا امتحان بن چکا ہے۔ ایک طرف اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر ہیں، دوسری طرف طلبہ کلاس رومز میں اپنے اساتذہ کے منتظر۔ حکومت مذاکرات کی یقین دہانی کرا رہی ہے، مگر سوال یہ ہے کہ آخر وہ کون سے عوامل ہیں جنہوں نے قوم کے معمار کو احتجاج پر مجبور کر دیا؟
پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب تعلیمی لحاظ سے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ لاکھوں طلبہ سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم ہیں اور انہی اداروں سے مستقبل کی قیادت تیار ہوتی ہے۔ استاد محض نصاب پڑھانے والا نہیں بلکہ کردار سازی، سماجی شعور اور اخلاقی رہنمائی کا علمبردار ہوتا ہے۔ جب یہی طبقہ بے یقینی اور عدم تحفظ کا شکار ہو جائے تو اس کے اثرات صرف ملازمین تک محدود نہیں رہتے بلکہ پورا تعلیمی ڈھانچہ متاثر ہوتا ہے۔
حالیہ احتجاج کی بڑی وجوہات میں سروس اسٹرکچر، مستقل تقرری اور پنشن اصلاحات شامل ہیں۔ ہزاروں اساتذہ برسوں سے کنٹریکٹ یا عارضی بنیادوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ وہ مستقل ملازمت کے معیار........
