Mera Saddam Hussain Ya Samiya Al-Zuberi?
"میرا صدام حسین" یا "سمیہ الزبیری"؟
یمن ایک بار پھر ایک ایسے واقعے کی وجہ سے عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جس میں حقیقت، سیاست، قبائلی روایات اور نفسیاتی جنگ ایک دوسرے میں گڈمڈ دکھائی دیتی ہیں۔ ایک خاتون نے خود کو عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بیٹی "میرا صدام حسین" قرار دیتے ہوئے یمن کے قبائلی شیخوں سے پناہ اور انصاف کی اپیل کی۔ اس ایک دعوے نے نہ صرف یمنی قبائل کو متحرک کیا بلکہ حوثیوں اور قبائلی قوتوں کے درمیان کشیدگی میں بھی اضافہ کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق خاتون نے دعویٰ کیا کہ حوثی قیادت نے ان کی جائیداد پر قبضہ کر رکھا ہے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ یمنی قبائلی روایات میں کسی مظلوم کی جانب سے پناہ طلب کرنا محض ایک ذاتی معاملہ نہیں بلکہ پورے قبیلے کی عزت اور وقار کا سوال سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف........
