menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Gheebat

27 0
09.09.2026

غیبت یہ ہے کہ کسی شخص کے برے وصف کو اس کی عدم موجودگی میں اس طرح بیان کرنا کہ اگر وہ سن لے تو اسے برا جانے۔ خواہ زبان سے بیان کرے یا بذریعہ قلم یا عضاء یا کسی اور طریقے سے عیب جوئی کرے۔ اگر وہ عیب اس میں موجود ہو تو غیبت ہے اگر بیان کردہ برائی اس میں موجود ہی نہیں تو وہ بہتان ہوگا جوکہ بہت بڑا گناہ ہے۔ اسلام میں غیبت کرنے والے کے لئے سخت وعید آئی ہے۔

قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: اے ایمان والو زیادہ گمانوں سے بچو بیشک بعض گمان گناہ ہوتے ہیں جن پر اخروی سزا واجب ہوتی ہے اور کسی کے عیبوں اور رازوں کی جستجونہ کرو اور نہ ہی پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کی برائی کرو کیا تم میں سے کوئی شخص یہ پسند کرے گا کہ وہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے۔ سو تم اس سے نفرت کرتے ہو اور ان تمام معاملات میں اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔ بیشک اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرنے والابہت رحم کرنے والا ہے (الحجرات 49)

حضور اکرم ﷺ کا ارشاد پاک ہے ترجمہ: غیبت گناہوں میں بدکاری سے بڑھ کر ہے۔

غیبت ایک ایسا گناہ ہے جس کے مرتکب کو اللہ تعالیٰ باوجود ندامت اور توبہ کے اس وقت تک نہیں بخشتا جب........

© Daily Urdu