menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya Messi Final Jeet Sakte Hain?

26 0
08.06.2026

کیا میسی فائنل جیت سکتے ہیں؟

فٹبال کی تاریخ میں ارجنٹینا کا نام آتے ہی دو چہرے سب سے نمایاں ہوجاتے ہیں، ڈیاگو میراڈونا اور لیونل میسی۔ میراڈونا نے 1986 میں ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوایا، جسے آج بھی کسی کھلاڑی کے سب سے بڑے انفرادی کارناموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ چار سال بعد، 1990 میں وہ ارجنٹینا کو دوبارہ فائنل تک لے گئے، لیکن مغربی جرمنی کے ہاتھوں شکست نے اس خواب کو ادھورا چھوڑ دیا۔ اب 2026 میں میسی اپنی کرئیر کے آخری بڑے موڑ پر کھڑے ہیں۔ سوال پھر وہی ہے۔ کیا وہ ارجنٹینا کو دوسرا مسلسل ورلڈکپ جتوا سکتے ہیں؟ کیا وہ کام کرسکتے ہیں جو میراڈونا نہ کرسکے؟

چند دن بعد شروع ہونے والا ورلڈکپ میسی دور کا ممکنہ اختتام ہے۔ وہ اس ٹورنامنٹ کے دوران 39 سال کے ہوجائیں گے۔ اگر ارجنٹینا ٹائٹل جیت جائے تو 1962 کے بعد پہلی ٹیم ہوگی جو مسلسل دو ورلڈکپ جیتے گی۔ آخری بار یہ کارنامہ برازیل نے انجام دیا تھا۔ اس لیے یہ مہم صرف میسی کی ذاتی عظمت کا سوال نہیں، ارجنٹینا کے لیے بھی بہت بڑا موقع ہے۔

میسی کی کہانی ہمیشہ میراڈونا کے سائے میں لکھی گئی۔ برسوں تک ان پر اعتراض کیا جاتا رہا کہ وہ بارسلونا کے لیے سب کچھ........

© Daily Urdu