menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Desi Munda, English Libas

28 0
08.11.2026

دیسی منڈا، انگلش لباس

آج ہم اپنے آپ سے سوال کریں گے اور پوچھنے کی جسارت کریں گے آخر ہم کیا ہیں؟ دنیا کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیجیے، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ماضی، اپنی تہذیب، اپنی زبان، اپنی ثقافت اور اپنے قومی تشخص پر فخر کرتی ہیں۔ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کی پہچان کہاں سے شروع ہوتی ہے اور انہیں مستقبل میں کس سمت جانا ہے۔ قومیں ترقی ضرور کرتی ہیں، جدید علوم بھی حاصل کرتی ہیں، جدید لباس بھی پہنتی ہیں اور دنیا کی زبانیں بھی سیکھتی ہیں، لیکن اپنی شناخت کو کبھی دوسروں کی نقالی کی بھینٹ نہیں چڑھاتیں۔ مگر ہمارے ہاں سب کچھ الٹ ہے۔ افسوس کہ ہمارے ہاں ترقی کا تصور کچھ اس طرح بدل گیا ہے کہ دیسی ذہن کے ساتھ انگلش لباس پہننا ہی شاید اعلیٰ تعلیم، قابلیت اور مہذب ہونے کی علامت سمجھ لیا گیا ہے۔ جو کہ ہمارے معاشرے میں ایک پہچان بن چکا ہے۔

سوال یہ ہے کہ ہم آخر ہیں کیا؟ ایک باشعور قوم یا مختلف سمتوں میں بھاگتا ہوا کوئی لشکر؟ ہماری ترجیحات کیا ہیں؟ ہمیں اپنی تاریخ پر فخر ہے یا ہم اپنی پہچان سے شرمندہ ہیں؟ ہم نے ترقی کے لیے جدید علوم حاصل کرنے ہیں یا صرف ظاہری رکھ رکھاؤ تبدیل کرنا ہے؟ ویسے تو یہ سوال ہمیں اپنے پارلیمان اور بیوروکریسی سے کرنا بنتا ہے۔

پاکستان ایک نظریے، ایک جدوجہد اور ایک تاریخی پس منظر کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا۔ اس سرزمین کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں، اپنی جائیدادیں چھوڑیں، گھر بار قربان کیے اور ایک الگ قومی شناخت کے خواب کو حقیقت بنایا۔ مگر آج ہماری نئی نسل کے سامنے ایک عجیب صورت حال ہے۔ ہم اپنے بزرگوں کی روایات کو پرانا تصور کرتے ہیں، اپنی زبان بولنے میں جھجک محسوس کرتے ہیں اور انگریزی بولنے والے کو اکثر زیادہ قابل اور ذہین سمجھ بیٹھتے ہیں۔ کیا واقعی قابلیت کا تعلق زبان سے ہے یا علم، کردار اور شعور سے؟ یہ ایک سنجیدہ اور بڑا گہرا سوال ہے جس کا جواب آج تک نہیں ملا۔

دنیا کی بڑی قوموں پر نظر ڈالیں۔ چین، جاپان، جرمنی، فرانس اور ترکی سمیت کئی ممالک نے اپنی قومی زبانوں کو تعلیم، تحقیق، دفتری امور اور قومی زندگی میں اہم مقام دیا ہے۔ وہ انگریزی سمیت دوسری........

© Daily Urdu