Pyasi Ragen Aur Muntazir Aankhen
پیاسی رگیں اور منتظر آنکھیں
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں ہم پر سایہ فگن ہیں، فضائیں تسبیح و مناجات سے معطر ہیں اور ہر صاحبِ ایمان نیکیوں کی فصل سمیٹنے میں مگن ہے۔ لیکن اسی شہر کی خاموش بستیوں اور ہسپتال کے سفید ٹھنڈے کمروں میں کچھ معصوم زندگیاں ایسی بھی ہیں جن کے لیے رمضان کا مہینہ ایک کڑی آزمائش بن کر آتا ہے۔ تھیلیسیمیا کے شکار یہ ننھے پھول، جن کی رگوں میں زندگی کا چراغ جلانے کے لیے کسی دوسرے کے لہو کی ضرورت ہوتی ہے، ان دنوں ایک عجیب کرب سے........
