menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sasti Bijli Mehangi Kyun? Solar Policy Ka Karva Sach

7 13
12.02.2026

پاکستان میں توانائی کے بحران نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے۔ بجلی کے بڑھتے بل، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کو ایسے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے کہ اب وہ متبادل ذرائع کی تلاش میں ہیں۔ انہی متبادلات میں سب سے مقبول ذریعہ سولر انرجی ہے، جو دنیا بھر میں صاف، سستا اور پائیدار توانائی کا ذریعہ مانا جا رہا ہے۔ مگر افسوس کہ جہاں دنیا اپنے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے سولر پراجیکٹس پر سبسڈی دیتی ہے، وہاں ہماری حکومت عوام سے سستی بجلی خرید کر انہیں مہنگی بیچ کر منافع کمانے کے چکر میں ہے۔ یہ طرزِ عمل عوام کے اعتماد، انصاف اور شفافیت کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

حکومت نے حالیہ پالیسی کے تحت سولر انرجی کے خریداروں یعنی گھریلو یا کاروباری صارفین سے مارکیٹ ویلیو کے مقابلے میں انتہائی کم قیمت پر بجلی خریدنا شروع کر دی ہے۔ یہ وہی بجلی ہے جو شہری اپنے گھروں کی چھتوں پر لگے سولر پینلز سے حاصل کرتے ہیں اور اضافی بجلی نیشنل گرڈ میں دیتے ہیں۔ مگر افسوس، یہ بجلی واپڈا یا دیگر تقسیم کار کمپنیاں عوام سے کم قیمت پر خریدتی ہیں اور پھر اسی نیشنل گرڈ سے عام........

© Daily Urdu