menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sajdon Ki Roshni Ya Screen Ki Chamak?

58 0
01.03.2026

سجدوں کی روشنی یا اسکرین کی چمک؟

رمضان المبارک محض ایک مہینہ نہیں، ایک کیفیت کا نام ہے۔ یہ وہ موسم ہے جب دل نرم ہوتے ہیں، آنکھیں نم ہوتی ہیں اور روح کو اپنے خالق کے قریب ہونے کا موقع ملتا ہے۔ سحر کی خاموشی میں مانگی گئی دعا، افطار کے وقت لبوں پر لرزتی التجا اور تراویح میں گونجتی آیات، یہ سب انسان کو اس کی اصل کی طرف لوٹنے کا پیغام دیتے ہیں۔ مگر اسی مقدس مہینے میں ایک اور منظر بھی پروان چڑھتا ہے، بازارِ رمضان۔

جہاں روحانیت کے ساتھ ساتھ نمائش بھی عروج پر نظر آتی ہے۔ رمضان کا آغاز ہوتے ہی اشتہارات کی بھرمار ہو جاتی ہے۔ "خصوصی آفر"، "رمضان کلیکشن"، "افطار بوفے ڈیل"، گویا یہ مہینہ عبادت سے زیادہ خریداری کا تہوار بن گیا ہو۔ بازاروں میں رش اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ یوں لگتا ہے جیسے سب کو کسی مقابلے میں حصہ لینا ہو۔ افطار کے دسترخوان اب سادگی کی علامت نہیں رہے۔ درجنوں پکوان، رنگا رنگ مشروبات، مہنگی کراکری اور سوشل میڈیا پر........

© Daily Urdu