Taliban Islam Ka Tareek Chehra
طالبان اسلام کا تاریک چہرہ
کہا جاتا ہے کہ یہودیت میں اُس خاتون کو جسے زچگی کے مراحل سے گزرنا ہوتا ہے، اس کو خاص اہمیت دی جاتی ہے، زچہ عورت کو مذہبی اقدار اور رسومات کی ادائیگی میں چھوٹ دی جاتی ہے، روزے اور عبادت میں رعایت دی جاتی ہے، ہفتہ وار مقدس دن (سبت) کو معطل کیا جاتا ہے، روایتی تعلیمات میں اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ گھر کا ماحول صلح اور سکون کا ہو، تاکہ زچہ اس سے متاثر نہ ہو اس کو ہر طرح سے ذہنی سکون میسر ہو، اس کو ہر طرح کے دباؤ سے آزاد رکھا جائے غصہ اورجھگڑے سے پرہیز کرنے کی ذمہ داری شوہر پر عائد ہوگی۔
مذکورہ خاتون کے آرام و سکون کے خیال کے ساتھ اسکی خوراک کا بھی خاص اہتمام کیا جاتا ہے، اس حالت میں والدین کی طرف سے دعاؤں کاسلسلہ دراز کر دیا جاتا ہے، ان کے مذہب کے مطابق سبت کے روز صدقہ دیا جاتا ہے، ایسی چیزوں اور مناظر سے بچنے کی تلقین اور پوری کوشش کی جاتی ہے، جس سے منفی اثرات بچے پر مرتب ہونے کا امکان ہو، اس حالت میں فروٹ کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، زچہ بطور خاص ریاضی مضمون کے مطالعہ کو اپنا معمول بناتی ہے تاکہ اس کے اثرات متوقع بچے کی ذہانت پر عیاں ہوں۔ ، یہودی قانون میں زچہ اور بچہ کی جان کوخطرہ میں ہونے کے متراد ف سمجھا جاتا ہے۔
اسرائیل بطور ریاست ایسی خواتین کو ملازمت کا تحفظ فراہم کرتی ہے، طبی معائنہ کے لئے چھٹی تنخواہ کے ساتھ دی جاتی ہے، زچہ کو بیڈ ریسٹ الاونس دیا جاتا ہے، بچے کی پیدائش پر مالی گرانٹ دی جاتی ہے، ہسپتال کے اخراجات معاف کر دیئے جاتے ہیں، موبائیل ہیلتھ یونٹس زچہ بچہ کے گھر طبی دیکھ بھال کی سہولت فراہم کرتے ہیں، رخصت زچگی تنخواہ کے ساتھ دی جاتی ہے،........
