menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Syed Maududi Ka Bani e Pakistan Ko Khiraj e Aqeedat

21 5
26.12.2025

بیسویں صدی میں برصغیر کے افق پرجن دو بڑی شخصیات کو بڑی پذیرائی ملی، وہ علمی، اخلاقی، تہذیبی، سیاسی، فکری انتظامی اعتبار سے وہ بڑی ہی قد آور تھیں، ان کاکردار شیشے کی طرح صاف اور شفاف تھا، ایسی بارعب ہستیوں نے اس خطہ پر اپنی قابلیت کے نہ صرف اَن مٹ نقوش چھوڑے بلکہ عالمی سطح بھی اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا، ایک نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے نئی مملکت کے قیام کی خاطر شبانہ روز محنت کی، نگر نگر گھوم کر الگ وطن کے حصول کے لئے مسلمانوں میں سیاسی بیداری کی لہرپیدا کی۔

سب کو ایک سیاسی پلیٹ فارم پر جمع کیا، بغیر جنگ وجدل اور چند سال کی سیاسی جدوجہد، محنت شاقہ کے بعد دنیا کے نقشہ پر نئی اسلامی ریاست کو قائم کرکے پورے عالم کے اہل دانش کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، اس دوران نہ اپنی صحت کی پروا کی، نہ خاندانی کاروبار پر توجہ دی، نہ ہی ذاتی منفعت کے لئے اپنے پروفیشن کو عزیز رکھا، تاریخ اور سیاست کی دنیا میں یہ معتبر ہستی بانی پاکستان محمد علی جناح کے نام سے جانی جاتی ہے، دوسرے نامور مذہبی سکالر، مصنف، محقق، بانی جماعت اسلامی سید مودودی تھے، ایک نے اسلامی مملکت کی بنیاد رکھی تو دوسرے نے اسلامی ریاست کا مکمل خاکہ پیش کیا۔

سید مودودیؒ نے بانی پاکستان قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ماہنامہ ترجمان القرآن میں رقم کیاکہ مسلمانوں کی اجتماعی زندگی کا مرکز و محور جو شخصیت بنی رہی، انکی راہنمائی پر سب کو بھروسہ تھا، ان کے ذاتی اثر رسوخ نے مسلمانوں کو ایک متحد قوم بنا دیا، انھیں کے اعتماد پر قوم نے اپنی پوری طاقت........

© Daily Urdu