menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Punjab Ke Wazir e Taleem Ki Bachat Scheme

19 0
12.06.2026

پنجاب کے وزیر تعلیم کی بچت سکیم

پنجاب سرکار کی جانب سے 11 سو ارب کا خریدا گیا لگژری جہاز جب سے صوبہ کی مکھ منتری کے زیر استعمال ہے تب سے حرف تنقید ہے، مختلف مشورے دیئے جارہے ہیں اسے بیچ کر سرمایہ صوبہ کی مفلوک الحال عوام پر لگایا جائے، تعلیمی اداروں سے باہر کڑوروں بچوں کے لئے نئے تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں، نئے شفاخانے تعمیر کئے جائیں وغیرہ وغیرہ، جتنے منہ اتنی باتیں۔

سرکار نے مگر اس کا آسان حل یہ نکالا سکولوں، کالجوں اور ہسپتالوں کو جدید الفاظ میں "آوٹ سورس" دیسی زبان میں وہ ٹھیکے پر دیا جائے، بچت سکیم کا آغاز یوں کر دیا گیا، اسکی زد میں سب سے پہلے جو آئے ہیں وہ صوبہ کے سرکاری ملازمین ہیں، جن کی پنشن میں بھاری بھر کٹ لگایا گیا ہے، اس کا جائزہ لینے کے لئے جو کمیٹی بنائی گئی، اس نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری دکھاتے ہوئے رپورٹ پیش کی ہے کہ پنشن میں کٹ لگانے سے پنجاب سرکار کو قریباََ 250ارب کا فائدہ ہوا ہے، کیا ہی اچھا ہوتاکہ افسر شاہی یہ بھی زیر تحریر لاتی کہ اس فائدہ سے کتنے ملازمین متاثر ہوئے، جو اپنی چھت سے محروم رہیں گے پوری گریجویٹی نہ ملنے سے بچوں کی شادیاں مگر نہ کرسکیں گے، کتنوں کے بچے اعلی تعلیم سے محروم رہیں گے، نئے فارمولا کے تحت پنشن اتنی قلیل ہوگی کہ روز مرہ کے اخراجات اور ضروریات زندگی کی خر یدداری محال ہوگی، کاش! اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا جاتا کہ لاہور جم خانہ جس کا سالانہ کرایہ پانچ ہزار ہے، اسکی وجہ سے صوبہ کو کتنا نقصان ہو رہا ہے، پروٹوکول پر اٹھنے والے اخراجات کی بھاری........

© Daily Urdu