menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Gen Z Aur Bano Qabil Project

13 0
latest

جین زی اور بنو قابل پراجیکٹ

ہفتہ رفتہ میں جین زی کی بڑی دھوم رہی، نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش کے بعد ہندوہستان میں بھی نوجوانان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، کہیں اقتدار میں تبدیلی رونماء ہوئی تو کہیں وزیر کو وزارت سے الگ ہونا پڑا، اس نسل کا احتجاج کہیں پر تشدد رہا تو کہیں پر امن تھا، لیکن سب میں مشترک قدر ان کا اعتماد تھا، نئی نویلی" ڈیجیٹل مخلوق " کو طاقت سے اب دبایا نہیں جا سکتا، یہ سیاسی شعور ہی نہیں رکھتی بلکہ عصر حاضر کے علوم سے بھی واقف ہے، اپنے خلاف کسی بھی قسم کی ناانصافی کو نا پسند کرتی، فرسودہ اور مفاہمتی سیاست سے بھی نالاں ہے، جو صرف اشرافیہ ہی کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

ہندوہستان میں بغیر کسی مستند سیاسی قیادت کے نوجوانان نے مودی سرکار کو جھکنے پر مجبور کر دیا، وجہ یہ تھی کہ انہوں نے ان ایشوز پر بات کی جو تعلیم اور امتحانی نظام، ناانصافی سے متعلق تھے، ہر چند انکی حمایت اپوزیشن جماعتوں اور معروف سماجی شخصیات نے بھی کی، مگر وہ کسی کے آلہ کار نہیں بنے، انہوں گودی میڈیا کے اس الزام کو بھی رد کر دیا کہ وہ ہمسایہ ملک کی ایماء کر تحریک بپا کئے ہوئے ہیں، شکل و شباہت سے وہ عام طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات تھے، ان کا انداز گفتگو بھی سلجھا ہوا تھا، اس کی وساطت سے انہوں نے مودی سرکار کے امتیازی سلوک کو بھی اجاگر کیا جو مسلم طلباء و طالبات سے روا رکھا جاتا ہے، دیس میں ہر قسم کی مذہبی منافرت کو ناپسند ہی نہیں بلکہ برملا اظہار بھی کیا، اپنے حقوق اور روزگار کی........

© Daily Urdu