menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Iran Ki Sab Se Bari Kamyabi

71 0
14.04.2026

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina Abramovic) تھا، اس نے 1974ء میں نیپلز کی گیلری میں ایک عجیب نفسیاتی تجربہ کیا، وہ گیلری میں کھڑی ہوگئی اور اس کے ساتھ ایک بورڈ لگا دیا گیا جس پر لکھا تھا میں ایک اوبجیکٹ (ہدف) ہوں، آپ چھ گھنٹے تک میرے ساتھ کچھ بھی کر سکتے ہیں، آپ کو کسی حرکت پر کوئی سزا نہیں ملے گی، آپ کے خلاف کوئی کیس ہوگا اور نہ کوئی آپ کو برا بھلا کہے گا۔

مرینا کے قریب ایک لمبی میز پر 72 مختلف چیزیں اور آلات پڑے تھے، اس سے کھیلنے یا اسے تنگ کرنے والے لوگ ان 72 اشیاء میں سے کوئی بھی چیز استعمال کر سکتے تھے، میز پر ٹشو پیپر سے لے کر لوڈڈ پستول تک رکھا تھا، لوگ آئے اور شروع کے تین گھنٹے مرینا کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا، کسی نے اسے میز سے پھول اٹھا کر پیش کیا، کسی نے وائین دی، کسی نے اس کا ہاتھ تھام لیا، کسی نے اسے شہد چٹوائی، کسی نے اس پر پرفیوم چھڑکا، کسی نے اسے بریڈ کا ٹکڑا کھلایا اور کسی نے اس کے ساتھ فلرٹ کیا لیکن جوں جوں وقت گزرتا گیا توں توں لوگوں کو یہ یقین ہوتا گیا ان کی حرکتیں قانون سے بالاتر ہیں، انہیں کوئی دیکھ رہا ہے اور نہ ان کی حرکتیں ریکارڈ ہو رہی ہیں، اس یقین کے ساتھ ہی لوگوں کے اندر چھپے درندے باہر آنے لگے اور انہوں نے مرینا پر ہر قسم کا تشدد شروع کر دیا۔

کسی نے اسے بلیڈ سے زخمی کر دیا، کسی نے اس کے کپڑے پھاڑ دیے، کسی نے اس کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ شروع کر دی، کسی نے اسے کوڑوں سے پیٹنا شروع کر دیا یہاں تک کہ آخر میں ایک جنونی شخص نے لوڈڈ پستول اٹھا کر مرینا کو گولی مارنے کی کوشش بھی کی، اسے بڑی مشکل سے پکڑ کر روکا گیا، مرینا کا یہ تجربہ ایک نفسیاتی سٹڈی تھی، یونیورسٹی آف نیپلز اس کے ذریعے یہ ثابت کرنا چاہتی تھی انسان کے اندر خوف ناک درندے چھپے ہوتے ہیں اگر اس کے سامنے قانون، انصاف اور اخلاقیات کی دیواریں نہ ہوں تو یہ باہر نکل کر سب برباد کر دیتا ہے، انسان کے سامنے جب یہ دیواریں گر جاتی ہیں اور اسے جب یہ یقین ہو جاتا ہے میں کسی اخلاقی حد کا پابند نہیں ہوں، مجھے انصاف کے کسی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جا سکتا یا میں کسی قانون قاعدے کا پابند نہیں ہوں تو پھر اس کے اندر چھپا درندہ کم زور لوگوں کے ساتھ وہ سلوک کرتا ہے جو مرینا کے ساتھ نیپلز کی گیلری میں ہوا۔

اس تجربے سے ثابت ہوا انسان کی........

© Daily Urdu