menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Balochistan Doob Raha Hai (9)

60 0
06.10.2026

بلوچستان ڈوب رہا ہے (9)

بلوچستان میں اس وقت چھ انٹرنیشنل فورسز پاکستان کے خلاف کام کر رہی ہیں، پہلی فورس انڈیا ہے، انڈیا ایک طرف مشرقی سرحد سے پاکستان کے سامنے کھڑا ہے، سیاچن سے لے کر سرکریک تک دنیا کی سب سے بڑی فوجی سرحد کی دونوں سائیڈز پر دو نیو کلیئر آرمیز تیار بیٹھی ہیں، یہ محاذ پچھلے پچاس سال سے مسلسل ایکٹو ہے، آزادی کے بعد ایک بھی ایسا دن نہیں گزرا جب فوجیں سرحدوں سے پیچھے ہٹی ہوں یا انہوں نے ایک دوسرے کی نگرانی بند کی ہو، بھارتی اور پاکستانی فوج میں ایک اور چار کا فرق ہے، بھارت کا دفاعی بجٹ بھی پاکستان کے کل بجٹ سے زیادہ ہے لیکن انڈیا اس کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکا، یہ اسے پیچھے نہیں ہٹا سکا لہٰذا اس نے بلوچستان اور کے پی میں پاکستان کی پشت پر حملے شروع کردیے ہیں جن کے ذریعے یہ پاک فوج اور حکومت دونوں کی توجہ تقسیم کر رہا ہے تاکہ جس دن یہ مشرقی سرحد سے پاکستان پر حملہ کرے اسی دن ہم پر پیچھے سے بھی حملہ ہو جائے اور ہم درمیان میں پس کر رہ جائیں۔

انڈیا کا دوسرا مقصد ہماری "ڈیفنس کاسٹ" میں اضافہ ہے، ہم نے اپنے سارے دفاعی اثاثے بھارت کے لیے بچا کر رکھے تھے، ایک ایک گولی اور ایک ایک گولے پر انڈیا کا نام لکھا تھا لیکن اب بلوچستان اور کے پی میں بھی گولیاں، گولے، جوان اور افسر ضائع ہو رہے ہیں جس سے ہماری "ڈیفنس کاسٹ" بڑھ رہی ہے، پاکستان معاشی لحاظ سے کم زور ملک ہے، ریاست کے لیے 25 کروڑ لوگوں کی دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو چکا ہے، اوپر سے جنگوں کے اخراجات بھی شروع ہو گئے لہٰذا پاکستان کو سالانہ 100 بلین ڈالر مزید چاہییں، ہمیں یہ رقم تین ذرائع سے مل سکتی ہے، پاکستان میں دوسرے ملکوں سے براہ راست سرمایہ کاری ہو، یورپ، امریکا اور چین کے سرمایہ کار پاکستان میں انڈسٹری لگائیں اور وہ پراڈکٹس ایکسپورٹ ہوں، دنیا اس کے لیے تیار ہے لیکن غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں امن و امان چاہیے، ملک سے جب روز دہشت گردی کی خبریں آئیں گی اور ہر عمارت اور گھر کے سامنے مسلح گارڈز کھڑے ہوں گے تو ملک میں کون سرمایہ کاری کرے گا اور بھارت بھی حملوں اور بری خبروں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو پاکستان سے دور کر رہا ہے، رقم کا دوسرا سورس خود انحصاری ہے، ہم جب تک تیل سے لے کر خوراک تک اپنی ضرورت کی ہر چیز خود پیدا نہیں کرتے ہم اس وقت تک اپنے پائوں پر کھڑے نہیں ہو سکیں گے، ہمارے پاس گیس اور پٹرول کے وسیع ذخائر ہیں جب کہ پاکستان کا 70 فیصد رقبہ زرعی ہے، ہم اگر اپنی زمین کو قابل کاشت بنا لیں اور اپنی ضرورت کی گیس اور تیل پیدا کر لیں تو بھی ہم قدموں پر کھڑے ہو سکتے ہیں لیکن انڈیا ہمیں یہ بھی نہیں کرنے دے رہا۔

آپ نے کبھی سوچا پاکستان میں جہاں بھی گیس یا تیل نکلتا ہے وہاں دہشت گردی کیوں شروع ہو جاتی ہے؟ ہماری گیس اور تیل کی پائپ لائینز کو کون اڑا رہا ہے؟ ہم........

© Daily Urdu