Chinese Scholarship Guide
چائنیز اسکالرشپ گائیڈ
چین اس وقت بین الاقوامی طلبہ، باالخصوص محققین (researchers) اور سائنسی شعبہ جات سے وابستہ افراد، کیلئے ایک اولین تعلیمی مرکز بن کر اُبھرا ہے۔ جدید ترین تجربہ گاہیں، عالمی معیار کی فیکلٹی، وافر تحقیقی فنڈز اور پُر کشش وظائف ہر سال ہزاروں طلبہ کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔ اگر چہ ان سکالرشپس کے قواعد وضوابط آن لائن دستیاب ہیں تاہم عملی تجربے اور حکمت عملی کی بنیاد پر چنداہم گزارشات پیشِ خدمت ہیں۔
مالی معاونت اور سہولیات کے لحاظ سے ان سکالرشپس کی درجہ بندی کی جائے تو پہلے نمبر پر CAS-ANSO سکالرشپ آتی ہے جو سب سے بہترین پیکج اوروسیع سہولیات فراہم کرتی ہے، البتہ اس کامعیارِ انتخاب (selection critera) کافی سخت ہے اس لئے اگر آپ کے پاس اچھے ایمپیکٹ فیکٹر کے تحقیقی مقالے (publications) اور بہترین تعلیمی ریکارڈ ہوں تو اس کےحصول کے امکانات بہت روشن ہوجاتے ہیں اور اس کے داخلے اکتوبر سے لے کر اگلے سال جنوری تک جاری رہتے ہیں۔
دوسرے نمبر پر چائنیز سکالرشپ کونسل (CSC) ہے جو بہت عام اور مقبول ترین انتخاب ہے اور بغیر کسی ریسرچ پیپر کے بھی محض اچھے گریڈز کی بنیاد پر مل سکتی ہےاس کا ماہانہ الاؤنس ANSO کی نسبت کم ہے تاہم اس پر آسانی سے گزر بسر ہوجاتی ہے اور اس کے داخلے ہر سال جنوری........
