menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Gilgit: Wazarat e Aala Ki Jang

16 0
22.05.2026

گلگت: وزارتِ اعلیٰ کی جنگ

گلگت بلتستان کی سیاست کو اگر چند جملوں میں سمیٹا جائے تو شاید سب سے نمایاں تاثر یہی سامنے آتا ہے کہ یہاں اقتدار کا رخ اکثر اسلام آباد کی سیاسی ہوا کے ساتھ بدلتا رہا ہے۔ ماضی کے انتخابات اس حقیقت کی گواہی دیتے ہیں کہ وفاق میں جس جماعت کی حکومت قائم ہوئی، گلگت بلتستان میں بھی سیاسی طاقت زیادہ تر اسی کے گرد گھومتی رہی۔ اس تاثر نے وقت کے ساتھ ایک سیاسی روایت کی شکل اختیار کر لی، جہاں ووٹر بھی اکثر اسی جماعت کی طرف جھکتا دکھائی دیا جسے وفاقی اقتدار حاصل ہو۔

اس رجحان کے پیچھے صرف انتظامی اثر و رسوخ یا سیاسی مداخلت کو ذمہ دار قرار دینا شاید مکمل تجزیہ نہیں ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ گلگت بلتستان کا ووٹر ہمیشہ اپنے مستقبل، ترقیاتی منصوبوں اور وسائل تک رسائی کو وفاقی حکومت کے ساتھ تعلق سے جوڑ کر دیکھتا آیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں انتخابی سیاست میں "اقتدار کے قریب رہنے" کی نفسیات ایک اہم عنصر بن چکی ہے۔

تاہم اس بار کی سیاسی صورتحال ماضی سے مختلف دکھائی دیتی ہے۔ وفاق میں ایک جماعت کی مکمل حکومت کے بجائے مخلوط سیاسی بندوبست موجود ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) دونوں اقتدار کا حصہ ہیں۔........

© Daily Urdu