menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sindh Taas Muahida Aur Bharti Azaaim (1)

27 0
20.10.2026

سندھ طاس معاھدہ اور بھارتی عزائم (1)

شنید ہے کہ بھارت سندھ طاس معاھدے کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ اسکی کی وجوہات اور نفع نقصان کو سمجھنے کے لئے صورتحال کو سمجھنا ضروری ہے۔ بھارتی جغرافیہ ہائڈل پاور اور سٹوریج کے معاملے میں خاصا بدقسمت ہے کیونکہ اترکھنڈ اور ہماچل پردیش کو چھوڑ کر اسکے ہمالیائی دریاوں کے اکثر منابع نیپال، بھوٹان، تبت اور اروناچل پردیش میں ہیں، اسلئے شمالی ھند خشک سالی، سیلابوں اور سستی پن بجلی کے معاملے میں بےبس ہے۔

اس معاملے میں اسے ہمیشہ سے ریاست جموں کشمیر کی اھمیت کا پورا احساس تھا اور اس نے انگریزوں کی آشیرواد سے پاکستانی پانی پر قبضے کا منصوبہ بنایا۔ برٹش راج نے راوی اور ستلج بیاس کے ہیڈورکس بھارت کو دینے کے علاوہ جموں کشمیر کا راستہ بھی دے دیا کہ تاکہ پاکستان ذیادہ دن چل نہ سکے۔ ہماری ڈھٹائی کی داد بنتی ہے کہ ہم نے اس معاملے میں گوروں کا مونہہ حقیقتاً کالا کیا، کیونکہ ہمیں خود بھی نہیں پتہ کہ کیسے جئے جارہے ہیں۔

کہستانی علاقوں میں سرحدیں ہمیشہ کیچمنٹ کی سرحدوں سے بنتی ہیں اور میدانی علاقوں میں اریگیشن کمانڈ سے۔ لگتا یہی ہے کہ تقسیم کے وقت........

© Daily Urdu