menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bare Wazir Ke Sahib Ji, Maut Ko Izzat Do

21 0
26.07.2026

بڑے وزیر کے صاحب جی، موت کو عزت دو

اس ملک کی پچھتر فی صد آبادی دیہات میں رہتی ہے، جسے نہ دین کا پتہ ہے نہ دنیا کا۔ وہ اللہ کو جانتے ہیں نہ بھگوان کو۔ وہ صحابہ کو جانتے ہیں نہ اماموں کو، انہیں تاریخ اسلام کا پتہ ہے، نہ حالات حاضرہ سے واقفیت۔ انہیں نہیں معلوم ان کا فرقہ کون سا ہے۔ ایک مسجد ہے، سو اس سے بھی فرقہ طے نہیں کیا جا سکتا، ان کے پاس عاقبت سنوارنے کو فرصت ہے نہ تربیت۔۔ آئین کس چڑیا کانام ہے، منشور کیا بلا ہے۔ یہ سمجھانے کو ایک زندگی چاہیے۔

ان کا مائی باپ تو وہ وڈیرہ یا زمیندار ہے جو ان کے پیٹ کی دو وقت غرض کے لیے انہیں گندم دیتا ہے اور جس کی الیکشن کے وقت دعوتِ عام میں ایک مسکراہٹ کے نام پر وہ چار پہیوں والے اس ٹرک میں، جن پر ان کا مال لادا جاتا ہے۔ اس کی مرضی کے نشان پر ووٹ ڈالنے جاتے ہیں۔ یہ ووٹر بھی ان کا وہ مال ہیں جو انہیں قدرت کی جانب سے غنیمت میں ملا ہے اور پھر اسی ٹرک میں بیٹھ کر واپس آجاتے ہیں اور پھر پانچ سال ان ہی باتوں کو دہرا کر لذِتِ طعام کا مزا تازہ کرنے کے ساتھ اگلے الیکشن کا انتظار کرتے ہیں۔ یوں ہر دو سال یا پانچ سال بعد الیکشن کے طفیل ان کی پارٹی اور پکنک ہو جاتی ہے۔

ان ہی........

© Daily Urdu