menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Trump Xi Mulaqat: Dosti Ya Majboori?

47 0
26.09.2026

ٹرمپ-شی ملاقات: دوستی یا مجبوری؟

دنیا کی دوبڑی طاقتوں امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات میں اچانک آنے والی سفارتی گرمجوشی نے عالمی سیاست میں اِس اہم سوال کو جنم دیا ہے کہ کیا واشنگٹن اور بیجنگ واقعی ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں یا دونوں طاقتیں اپنی اپنی مجبوریوں کے تحت وقتی طورپر مفاہمت کر رہی ہیں؟ ٹرمپ کا شی جن پنگ کو جوائنٹ بیس اینڈ ریوز پر خود لینے جانا معمولی سرگرمی نہیں کیونک حالیہ عشروں میں امریکی صدور عام طور پر ایسے استقبال سے گریز کررہے ہیں اسی بناپر صدر شی کی امریکہ آمد پر صدر ٹرمپ کی طرف سے والہانہ استقبال غیر معمولی اور روایت شکن تاثر گہرا کرنے کا سبب بنا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ کا حالیہ دورہ امریکہ اور صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر معمولی پُرتپاک استقبال بلاشبہ علامتی اہمیت رکھتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں فوجی اعزاز، مشترکہ تقریبات، گرمجوش ملاقات اور اِس کے بعد تجارتی جنگ بندی میں توسیع نے یہ تاثر پیدا کیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو کسی نئے بحران سے بچانا چاہتے ہیں لیکن اِس مفاہمت کو چین و امریکہ دوستی کہنا شاید حقیقت سے زیادہ اُمید پر مبنی تعبیر ہوگی۔

حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اور چین اب بھی ایک دوسرے کے بڑے تجارتی اور تزویراتی حریف ہیں۔ تجارت، مصنوعی زہانت، سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی، تائیوان، بحیرہ جنوبی چین، عالمی منڈیوں اور اہم معدنیات کے معاملے پر دونوں کے مفادات مختلف ہیں۔ حالیہ سربراہی ملاقات میں بھی اِن بنیادی اختلافات کا کوئی حتمی حل سامنے نہیں آیا سب سے نمایاں نتیجہ یہ ہے کہ دونوں ملکوں نے تجارتی جنگ بندی کو دس جنوری 2027 تک بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ........

© Daily Urdu