menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Talaba Ka Ehtejaj Aur France Ke Asal Masail

29 0
10.10.2026

طلبا کا احتجاج اور فرانس کے اصل مسائل

فرانس کی سڑکوں پر آج کل جو دکھائی دے رہا ہے اِسے صرف طلبا کااحتجاج کہہ کر نظرانداز کرنا شاید ایک بڑی غلطی ہوگی کیونکہ اسکولوں سے شروع ہونے والی یہ بے چینی اب ایک وسیع ترسماجی اضطراب کی شکل اختیار کرچکی ہے ہزاروں نوجوانوں کے ساتھ اساتذہ، والدین اور مزدور تنظیمیں بھی سڑکوں پر ہیں مطالبات میں تعلیمی اِداروں کے لیے زیادہ وسائل، اساتذہ کی کمی کا خاتمہ، خستہ حال اسکولوں کی مرمت اور کلاسوں میں بڑھتے ہجوم کا مسئلہ نمایاں ہے مگر نوجوان صرف تعلیمی شکایات لیکرہی نہیں آئے بلکہ اُن کے احتجاج کی ایک بڑی وجہ مستقبل کی بے یقینی ہے جسے وہ اپنے سامنے دھندلا ہوتا دیکھ رہے ہیں بظاہر مسئلہ حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کا ہے مگر مطالبات کے پیچھے ایک اور بڑا سوال یہ موجود ہے کہ کیا فرانس اپنے نوجوانوں کوایک قابلِ اعتمادمستقبل دینے میں ناکام ہورہاہے؟ فرانس طویل عرصے سے ایک مضبوط فلاحی ریاست کی علامت رہا ہے لیکن اب قومی قرض جو جی ڈی پی کے 119 فیصدسے تجاوز کرچکاہے معاشی ترقی کوسُست کررہا ہے ملک کو بجٹ خسارے، مہنگائی، قوتِ خرید میں کمی، روزگار، رہائش اور صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہلوتوں کے دباؤ کا سامنا ہے حکومت کے لیے بجٹ خسارہ کم کرناایک مشکل امتحان بن چکا ہے2027 کے بجٹ میں اربوں یوروکی بچت تجاویز نے بھی عوامی اور سیاسی مزاحمت پیداکی ہے نوجوان طبقے کے لیے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اصل سوال یہ ہے کہ روزگارکہاں ہے، مناسب گھر کیسے ملے گا اور کیا ریاست اِن کے مستقبل کو وہ تحفظ دے سکے گی جس کا عشروں سے........

© Daily Urdu