menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Siasi Istehkam Se Mehroomi

30 0
24.06.2026

سیاسی استحکام سے محرومی

کیئر اسٹارمر کی رخصتگی سے ایک بار پھر اِس خیال کی تائید ہوئی ہے کہ برطانیہ سے سیاسی استحکام رخصت ہو چکا ہے اور اب یہ ملک سیاسی عدمِ استحکام کا شکار ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو چار برسوں میں ملک پانچویں وزیرِ اعظم کے انتظار میں نہ ہوتا طویل عرصے سے اقتدار و اپوزیشن جیسے عہدوں کا فیصلہ کرنے والا دو جماعتی نظام کا دم توڑنے کے قریب ہے نئی سیاسی جماعتوں کو عوام کی طرف سے پزیرائی ملنا اِس کی دلیل ہے جس سے یورپ میں سیاسی استحکام کی علامت سمجھا جانے والا برطانیہ مسلسل بحرانوں کی زد میں ہے۔

صرف گزشتہ دس برسوں کے سیاسی منظر نامے کا جائزہ لیں تو ملک کے چھ وزرائے اعظم مدت پوری کرنے کی بجائے قبل از وقت عہدوں سے مستعفی ہوئے جسے دو صدیوں میں تنزلی کی تیز ترین رفتار کہہ سکتے ہیں کیئر اسٹارمر کا پانچ سالہ مدت پوری کرنے کا خواب ایسے بھیانک طریقے سے ٹوٹا ہے کہ رندھی آواز کے ساتھ پیر کو استعفے کا اعلان کرنے کے بعد 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر اُنھیں گلے لگانے کو صرف اہلیہ ہی مِل سکی۔ اقتدار سے الگ ہونے کے بعد ایسی بے قدری یا بے زاری صرف تیسری دنیا کے ممالک میں نظر آتی ہے لیکن برطانیہ جیسے ملک جِسے اپنی جمہوری اقدار پر ناز ہے اور مہذب ہونے کا دعویٰ بھی، کے مناظر نے اقتدار و اختیار چھن جانے کے بعد کی کمزوری کو اُجاگر کیا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیئر اسٹارمر کے بعد وزیرِ اعظم کے عہدے کے بڑے اور اہم ترین امیدوار گریٹ مانچسٹر کے مئیر اینڈی برنہم کچھ سیاسی و معاشی سحرسے عوام کو گرویدہ کرسکیں گے تاکہ ملک ایک بار پھر سیاسی استحکام پر سفر شروع کرنے کے قابل ہوجائے بظاہر........

© Daily Urdu