menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mah e Ramzan Ke Ba Barkat Ayyam

25 5
21.02.2026

ماہِ رمضان کے بابرکت ایام

اللہ کے ہم جیسے بندوں پر بے شمار انعامات ہیں جن میں سے ایک اہم انعام رمضان کے بابرکت ایام ہیں۔ اِس پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ اللہ اپنے بندوں کی بخشش نہ چاہتا تو ایسے انعامات سے ہر گز نہ نوازتا۔ حضور نبی کریم ﷺ نے رمضان المبارک کی بڑی فضیلت بتائی ہے۔ آپﷺ اکثر اِسے پانے کی دعا فرماتے اِس بابرکت مہینے سے اتنی محبت فرماتے کہ ماہ شعبان سے ہی نفلی روزوں کے اہتمام کا آغاز کردیتے۔

حضرت انس بن مالکؓ فرماتے ہیں کہ جب ماہ رجب کا آغاز ہوتا تو آپﷺ دعا فرمایا کرتے اے اللہ ہمارے لیے رجب اور شعبان کو بابرکت بنا اور رمضان نصیب فرما جس ماہ مقدس کو پانے کی پیارے آقاﷺ دعا فرمائیں وہ کتنا بابرکت ہوگا۔ شاید اِس کا صحیح معنوں میں ہم جیسے عاجز بندوں کے لیے اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ آپﷺ نے رمضان کے چاند کو بھی خیر و برکت کا چاند کہا ہے۔ اِس ماہ مقدس کو اگر عبادات، مناجات کے ساتھ رحمت و مغفرت کا مہینہ کہیں تو یہ بھی عین درست ہوگا رمضان میں مسلمانوں کی روحانی تربیت ہوجاتی ہے جس کا عکس اگر عملی زندگی میں نظر آنے لگے تو دنیا و آخرت میں کامیابی یقینی ہے۔

سحری و افطاری کو معمول بنانے کے بھی بے پناہ فیوض و برکات ہیں۔ پیارے آقاﷺ سحری سے روزے کا آغاز فرماتے حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایا سحری کھایا کرو اِس میں برکت ہے۔ سحری کے حوالے........

© Daily Urdu