menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Intiqami Nahi Mafahmati Siasat

36 0
23.09.2026

انتقامی نہیں مفاہمتی سیاست

باری باری کی سیاست کا مثبت پہلو مفاہمتی سیاسی کردار پررضامندی ہے جس سے ملک کو سیاسی استحکام نصیب ہوا ہے مگر کیا تمام سیاسی قیادت نے قباحتوں کے مُضمرات کو سمجھ لیا ہے؟ اِس کا ہاں میں جواب نہیں دیا جا سکتا کیونکہ بدقسمتی سے اب بھی کچھ عناصر کو وہی سیاسی کردار عزیز ہے جس میں وہ حکمران ہوں۔ یہ مثبت سوچ نہیں بلکہ نرگسیت ہے ایسا بھلے کیسے ممکن ہے کہ دیانتداری کا دعویٰ کرتے ہوئے تمام ہم عصروں کو بدکردار، چور اور ڈاکو کہنا شروع کر دیا جائے مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ملک میں اوئے توئے کی سیاست اُجلے کردار کے دعویداروں نے ہی متعارف کرائی ہے۔

صادق و امین کا فیصلہ کرنا میرا کام نہیں اِس کا فیصلہ شواہد کی روشنی میں رائج نظامِ انصاف نے کرنا ہے اور کون اعتماد کے لائق ہے یہ فیصلہ بھی ووٹروں کا اختیار ہے بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ عناصر کو مفاہمتی سیاست پسند نہیں اور وہ ملک میں دوبارہ ٹکراو چاہتے ہیں۔ 27 ستمبر کو اسلام آباد پر چڑھائی مفاہمتی سیاست سے انکار ہی تو ہے مگر اِس سے مخصوص سیاسی کارکنوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ایسا درشت رویہ مقبولیت میں کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے لہٰذا بہتر ہے کہ سیاستدان ایک دوسرے کی حیثیت و سیاسی کردار کو تسلیم کریں اور غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے تبدیلی لانے کی کوششوں سے اجتناب کریں تاکہ جس کو جتنا موقع ملا ہے وہ ملک و قوم کی خدمت کرے اور دوبارہ جب عوامی عدالت میں جائے تو لوگوں کو کارکردگی کی بنیاد پر اعتماد یا بداعتمادی کا فیصلہ کرنے........

© Daily Urdu